چشتیاں: بجلی بل کا ایک اور قیمتی جان لے گیا

بڑے بھائی نے بجلی کا بل کم دینے پر ساجد کے کمرے کی بجلی کاٹ دی تھی

چشتیاں (باغی ٹی وی رپورٹ) چشتیاں کے علاقے بھٹہ کالونی میں بجلی کے بل کے تنازعے نے ایک اور جان لے لی۔ دو بھائیوں کے درمیان گھریلو تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ چھوٹے بھائی ساجد نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔

واقعہ کے مطابق بڑے بھائی نے بجلی کا بل کم دینے پر ساجد کے کمرے کی بجلی کاٹ دی تھی جس سے وہ شدید پریشان ہو گیا۔ اس نے خودکشی کی کوشش کی اور زہریلی گولیاں کھا لیں۔

ریسکیو 1122نے فوری طور پر ساجد کو طبی امداد فراہم کی اور اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ تاہم، اس کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے اسے بہاولپور ریفر کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

یاد رہےکہ بجلی کے بلوں میں اضافے کی وجہ سے کئی شہروں میں لوگ خودکشی کر رہے ہیں۔ گوجرانوالہ میں بھی ایک خاتون نےبجلی کے بل کی وجہ سے علاج نہ کر اپانے کی وجہ سے نالے میں چھلانگ لگاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

Comments are closed.