وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ خاندانوں کو حکومت پنجاب کی جانب سے بجلی کے بلز اور مختلف ٹیکسز میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔

وہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں قائم سیلاب متاثرین کے کیمپ میں عید میلاد النبی ﷺ کی تقریب کے موقع پر متاثرین سے ملاقات اور مٹھائی تقسیم کے بعد گفتگو کر رہے تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور انہیں ایک منظم ریلیف پیکج کے تحت مکمل مدد فراہم کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عید میلاد النبی ﷺ ہمیں صبر، بھائی چارے اور خدمتِ خلق کا درس دیتا ہے، حکومت اسی جذبے کے تحت عوام کے دکھ درد میں شریک ہو رہی ہے۔

انہوں نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے روزمرہ مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔متاثرین نے وزیر خزانہ کے دورے اور حکومت کے ریلیف اقدامات پر اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا۔

بھارت نے وضاحت کردی، پاکستان کے خلاف کھیلنے کا اعلان

سیلاب متاثرین کو رسکیو کرتے کشتی الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق

Shares: