اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) عدم ادائیگی پر ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کا بجلی کنکشن منقطع کر دیا گیا ایکسین عطاالمجیب
تفصیل کے مطابق ایکسین عطاالمجیب نے بتایا ہے کہ عدم ادائیگی پر ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کا بجلی کنکشن منقطع کر دیا گیا ،کنکشن اٹھاسی لاکھ عدم ادائیگی پر منطقع کیا گیا ہے،ایس ڈی او خوشنود علی نے ایس ای احمد شہزاد کے حکم پر کنکشن منقطع کیا ،ڈسٹرکٹ جیل بجلی کنکشن منقطع ہونے سے قیدیوں کا برا حال ہو گیا ،کنکشن منقطع ہونے سے جیل میں پانی سپلائی بھی رک گئی ہے ۔ ایکسین عطاالمجیب نے بتیا کہ تین ماہ قبل بھی جیل کنکشن منقطع کیا گیا تھا،ادائیگی کے وعدے کے باوجود رقم ادا نہ کرنے پر دوبارہ کنکشن منقطع کیا گیا ہے،ایس ای واپڈا احمد شہزاد نے کہا کہ بل ادائیگی نہ ہونے تک کنکشن بحال نہیں کیا جائے گا –

Shares: