بحریہ ٹاؤن لاہور میں بجلی کی طویل بندش نے 35 ہزار گھروں کو تاریکی میں مبتلا کر دیا، جس کے باعث علاقے کے رہائشی شدید مشکلات اور پریشانی کا شکار ہیں۔
بجلی بند ہونے کی وجہ مبینہ طور پر بحریہ ٹاؤن لاہور کی جانب سے بجلی کے بل کی عدم ادائیگی بتائی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی فراہم کرنے والے اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن لاہور نے اپنے واجبات ادا نہیں کیے، جس کے باعث بجلی منقطع کر دی گئی۔ دوسری جانب بحریہ ٹاؤن لاہور کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد ہیں، جس کے باعث ادائیگی ممکن نہیں ہو پا رہی۔بجلی کی طویل غیر اعلانیہ بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ گھروں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگئی،بچے، خواتین اور بزرگ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں،دکانیں اور کاروبار بند ہونے سے مالی نقصان بڑھ رہا ہے،جنریٹرز اور یو پی ایس بھی طویل بندش کے باعث جواب دے چکے ہیں.
رہائشیوں نے حکومت، نیپرا اور پنجاب انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیا جائے اور بحریہ ٹاؤن کے انتظامی تنازعات کی سزا شہریوں کو نہ دی جائے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک شخص کی ہٹ دھرمی اور فیصلے نے ہزاروں افراد کو مشکلات میں ڈال دیا ہے اور پورا علاقہ اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔بحریہ ٹاؤن اور بجلی فراہم کرنے والے اداروں کے درمیان مسئلے کے حل تک علاقے میں بجلی بحال ہونے کا کوئی واضح امکان نظر نہیں آ رہا، جبکہ متاثرین شدید بے چینی میں صورتحال کے حل کے منتظر ہیں
پاکستان بار کونسل انتخابات 2025، 59 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیے
سلطان احمد چوہدری نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے نئے آئی جی مقرر
تاجکستان نے افغانستان کا حملہ دہشتگردی قرار دے دیا








