ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا کی جانب سے یہ فیصلہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے، جو اپریل تا جون 2025 کی مدت کے لیے ہے۔ کمی کا اطلاق اگست تا اکتوبر 2025 کے تین ماہ کے لیے ہوگا۔اس فیصلے سے کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کے صارفین مستفید ہوں گے۔ ریلیف کی مجموعی مالیت 55 ارب 87 کروڑ 40 لاکھ روپے ہوگی۔تاہم، نیپرا کے مطابق اس کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین اور پری پیڈ میٹرز استعمال کرنے والوں پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے قیمت میں کمی کے لیے درخواست دی گئی تھی، جس پر 4 اگست کو سماعت ہوئی۔ نیپرا نے منظوری کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے۔

بحریہ ٹاؤن سے منسلک 3 کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی

Shares: