الیکٹرانک ووٹنگ مشین،وزیراعظم عمران خان نے اہم ہدایات دے دیں

0
42

الیکٹرانک ووٹنگ مشین،وزیراعظم عمران خان نے اہم ہدایات دے دیں
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا

اجلاس میں وفاقی وزراء چوہدری فواد حسین، شبلی فراز، مشیر وزیر اعظم برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور نادرا، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے سینئر افسران شریک ہوئے اجلاس میں وزیر اعظم کو الیکٹرانک وٹنگ مشینز کے استعمال کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کی مجوزہ قانونی ترامیم سے آگاہ کیا گیا۔ ان اقدامات کا مقصد انتخابات کے عمل کو شفاف بنانا ہے۔

وزیر اعظم نے اس ضمن میں آگاہی مہم مرتب کرنے کے ہدایات جاری کیں تا کہ عوام اور تمام شراکت داروں کو اس عمل کے فوائد سے آگاہ کیا جا سکے اور بلا جواز تنقید کا حقائق کے ساتھ جائزہ پیش کیا جا سکے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر شبلی فراز نے ملکی و بین الاقوامی مبصرین کو ای وی ایم کا معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت سائنس نے فافن اور پلڈاٹ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معائنے کی درخواست کر دی، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے سی ای او فافن اور پلڈیٹ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کے ویژن اور وفاقی کابینہ کی ہدایت پر ای وی ایم تیار کی،وزیراعظم ،صدر، پارلیمنٹرینز اور الیکشن کمیشن ای وی ایم کا معائنہ کرچکے، وفاقی وزیر الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ دینا چاہتے ہیں، خط وزارت سائنس کی طرف سے ڈائریکٹر ٹو منسٹر وقاص احمد قریشی نے لکھا

Leave a reply