الیکٹرونک ووٹنگ مشینز انتخابات میں شفافیت کیلئے ناگزیر ہیں، وزیراعظم
الیکٹرونک ووٹنگ مشینز انتخابات میں شفافیت کیلئے ناگزیر ہیں، وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں ٹریک سسٹم لے کر آرہے ہیں،لوگ ٹیکس نہیں دیتے، ملک کا اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے،
وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر 15 سال سے کوشش کررہی ہے، اسے روک دیا جاتا ہے، 40 فیصد جو سگریٹ فروخت ہوتی ہے اس پر ٹیکس نہیں دیا جاتا، سگریٹ انڈسٹری میں دو کمپنیاں ٹیکس دیتی ہیں،آٹو میشن نہ ہونے کی وجہ سے ٹیکس چوری ہورہا ہے، ان ڈائریکٹ ٹیکس لگانا پڑتے ہیں، جس سے منہگائی بڑھتی ہے، سگریٹ سازی کے شعبے میں 40فیصد ٹیکس نہیں دیا جارہا ہے،معیشت کے چند بڑے سیکٹرز میں ٹیکس چوری ہو رہا ہے،سگریٹ سازی کے شعبے میں 19 فیصد ٹیکس صرف دو بڑی کمپنیاں دے رہی ہیں،سندھ ہائیکورٹ کے اسٹے آرڈر کو ختم کرنے کیلئے ہرممکن قانونی کوشش کی جائے،الیکٹرونک ووٹنگ مشینز انتخابات میں شفافیت کیلئے ناگزیر ہیں، پچھلے 15سال سے ایف بی آر کوشش کررہی ہے کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لایا جائے،
وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے،اجلاس میں پبلک سیکٹر آرگنائزیشن میں سربراہوں کی خالی اسامیوں پر بریفنگ دی جائے گی، نوشہرہ میں ریلوے زمین پر کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کیلئےرپورٹ پیش کی جائے گی افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کی تجدید کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے، رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم کی منظوری دی جائےگی، کابینہ ممنوعہ اور غیرممنوعہ بورلائسنس کے اجرا کی منظوری دے گی چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اضافی عہدے کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے، صدر نیشنل کونسل برائے ہومیوپیتھی اور نائب صدر کی منظوری دی جائے گی