گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا اجلاس آج وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت منعقد ہوگا، جس کا باضابطہ ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ کے ساتھ پرائیوٹ ممبران بھی شریک ہوں گے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی سیکریٹری خزانہ مرکزی حکومت کی مجموعی مالی صورتِ حال پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ اس کے علاوہ این ایف سی ایوارڈ کے تعین کے لیے آئندہ اجلاسوں کا شیڈول اور ٹائم لائنز بھی طے کی جائیں گی۔ایجنڈے کے تحت وفاقی وزارتِ خزانہ اپنی مالی پوزیشن پر بریفنگ دے گی، جبکہ چاروں صوبے بھی اپنی مالی صورتحال پر دس، دس منٹ کی الگ بریفنگ پیش کریں گے۔
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اجلاس میں صوبوں کا مؤقف بھی سنا جائے گا اور وفاق اپنی مالی صورتحال واضح کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام فریقین "پاکستان فرسٹ” کے جذبے کے ساتھ اجلاس میں شریک ہوں گے
پاکستانی سی-130 طیارہ امدادی ٹیم کے ساتھ کولمبو پہنچ گیا
قائد اعظم ٹرافی فائنل: کراچی بلیوز کی سیالکوٹ ریجنز پر 276 رنز کی برتری
پاکستان کا بیرونی قرض 2022ء کے بعد نہیں بڑھا، گورنر اسٹیٹ بینک
گٹر میں گر کر جاں بحق ہوئے بچےکے لواحقین سے میئر کراچی کی معافی








