سندھ کے حصے کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حصے کا ایک قطرہ پانی بھی کہیں جانے نہیں دیں گے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی دو تہائی اکثریت ہے.

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے، ہم صوبے کے حق پر کسی کو ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے۔ مسلم لیگ ن کے ساتھ تحفظات بلاول بھٹو نے تفصیل سے بتائے، ن لیگ کے ساتھ تحفظات بات چیت سے دور کرنا چاہتے ہیں۔سندھ کے حصے کا ایک قطرہ پانی بھی کہیں جانے نہیں دیں گے۔ ہم سندھ کے 70 فیصد سے زائد لوگوں کے نمائندے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی دو تہائی اکثریت ہے، مسلم لیگ ن کے ساتھ تحفظات بلاول بھٹو نے تفصیل سے بتائے، ن لیگ کے ساتھ تحفظات بات چیت سے دور کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں اپنے بچوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہوگا۔بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ یہ ہمارے ملک کا روشن مستقبل ہیں۔ سندھ حکومت اس سلسلے میں اپنے فرائض پورے کرے گی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے 52 کیس رپورٹ ہوئے، ملک سے پولیو کا خاتمہ ضرور کریں گے، ہم نے بچوں کے حقوق کا خیال رکھنا ہے،ہمیں اپنے بچوں کو بہتر تعلیم دینی ہے۔وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے پولیو کے خاتمے کے لیے انقلابی اقدامات کیے تھے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ یونین کو پی پی ہی بحال کرے گی۔ اس لیے ہم نے ایڈوائزر بھی مقرر کیا ہے۔قبل ازیں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم اطفال کی مناسبت سے آگاہی واک کی قیادت کی۔ محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے منعقدہ آگاہی واک میں صوبائی وزرا، میر طارق ٹالپر، ذوالفقار علی شاہ، ریاض شاہ شیرازی، معاون خاص آصف خان اور دیگر شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ بچوں، والدین،سماجی رہنماں اور سرکاری افسران بھی واک میں شامل تھے۔

کرم کی صورتحال کی خود نگرانی کر رہا ہوں، علی امین گنڈاپور

الخدمت بنو قابل، 50 ہزار سے زائد مفت آئی ٹی کورسز کروائے ،منعم ظفر خان

کراچی ایئر پورٹ خودکش دھماکے کے ملزمان سی ٹی ڈی کے حوالے

Comments are closed.