اسلامی فوجی اتحاد برائے انسدادِ دہشت گردی نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کے مالی وسائل کا خاتمہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، کیونکہ یہ تنظیمیں مسلسل نئے ذرائع تلاش کر رہی ہیں تاکہ اپنے تخریبی مقاصد کو جاری رکھ سکیں۔
ریاض سے جاری بیان میں اتحاد کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی مالی معاونت نہ صرف انفرادی ممالک بلکہ عالمی امن کے لیے ایک سنگین سیکیورٹی چیلنج ہے۔ اتحاد نے واضح کیا کہ دہشت گرد تنظیموں کے مالی نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مزید مؤثر اور مضبوط بنایا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسلامی فوجی اتحاد رکن ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے، مالیاتی نگرانی اور انسدادِ دہشت گردی کی حکمت عملیوں میں اشتراک کو فروغ دے رہا ہے تاکہ خطے اور دنیا کو محفوظ بنایا جا سکے۔
امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات میں وسعت کا خواہاں ہے: مارکو روبیو
دہشت گردوں کی سرپرستی ناقابلِ قبول، استنبول مذاکرات میں پاکستان کا دوٹوک پیغام
محسن نقوی کی برطانوی ہائی کمشنر اور امریکی ناظم الامور سے ملاقاتیں
افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام ، 25 دہشت گرد ہلاک، 5 جوان شہید








