وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ ایلیٹ فورس کا مقصد ایلیٹ کو تحفظ دینا نہیں بلکہ معاشرتی برائیوں کو ختم کرنا ہے-
نیشنل پولیس اکیڈمی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی تزئین وآرائش پر تیزی سے کام ہو رہا ہے، یہاں زیر تربیت اہلکاروں کو سہولیات فراہم کریں گے عام انسان کی جان و مال کی حفاظت کرنی ہے، اہداف کا حصول تبھی ممکن ہے جب تربیت اور بہترین سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا، نیشنل پولیس اکیڈمی میں معیاری تربیت، بہترین رہائش اور اچھی سہولیات کا انتظام ہو گا،پولیس میدان عمل میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، پولیس اکیڈمی سے تربیت کے بعد میدان عمل میں شہریوں کو انصاف دینا ہے،ایلیٹ فورس کا مقصد ایلیٹ کو تحفظ دینا نہیں بلکہ معاشرتی برائیوں کو ختم کرنا ہےسکیورٹی ادارے دہشتگردی کیخلاف سر گرم ہیں، ملک میں دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھایا ہے سکیورٹی اہلکار دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔
پولیس افسران کو تربیت کےلئے چین بھی بھجوایا جائے گا ۔وزیراعظم
آئی ایم ایف کو سستی بجلی فراہمی کے لیے دو تجاویز پیش کی گئی ہیں،سیکرٹری پاور
:پنجاب میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا قیام، کمیشننگ تقریب میں مریم نواز کی شرکت