ایلون مسک آئندہ ہفتے ٹوئٹر کے وکلا کی جرح کا سامنا کریں گے

0
53

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک 26 اور 27 ستمبر کو ٹوئٹر کے وکلا کی جرح کا سامنا کریں گے۔

باغی ٹی وی : عدالتی دستاویز کے مطابق ٹوئٹر کو خریدنے کے 44 ارب ڈالرز کے معاہدے سے انکار پر ایلون مسک سوشل میڈیا کمپنی کے وکلا کے سوالات کا سامنا کریں گے۔

ٹوئٹر کے بورڈ نے ایلون مسک کی پیشکش قبول کرکے خوشخبری سنادی

ریاست ڈیلاویئر کے شہر ویلمینگٹن کے ایک لاء آفس میں ایلون مسک ٹوئٹر کے وکلا کا سامنا کریں گے اور ضرورت پڑنے پر 2 کی بجائے 3 دن تک بھی کارروائی جاری رہے گی ایک اور عدالتی دستاویز کےمطابق ایلون مسک کےوکیل ایلکس سپائرو بھی 25 ستمبر کو اسی طرح سوالات کے جواب دیں گے۔

ماہرین کے مطابق عدالتی ٹرائل سے قبل ایلکس سپائرو کی اس طرح کی طلبی حیران کن ہے کیونکہ قانونی اعتبار سے وہ مقدمے کے کسی پہلو پر بات نہ کرنے کا حق رکھتے ہیں، تو یہ معلوم نہیں کہ ان سے کن موضوعات پر بات کی جائے گی۔

ایلون مسک کا نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے پر غور

واضح رہے کہ ایلون مسک اور ٹوئٹر کے درمیان اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کے معاہدے کو مکمل کرانے کے حوالے سے قانونی جنگ چل رہی ہے رواں سال اپریل کے آخر میں ایلون مسک اور ٹوئٹر کے درمیان 44 ارب ڈالرز میں سوشل میڈیا کمپنی خریدنے کا معاہدہ طے پایا تھا۔

تاہم بعد ازاں ایلون مسک نے جولائی میں ٹوئٹر کو خریدنے سے انکار کیا جس پر سوشل میڈیا کمپنی نے عدالت سے رجوع کیا تاکہ دنیا کے امیر ترین شخص کو معاہدے کی تکمیل پر مجبور کیا جاسکے۔

ایلون مسک نے ٹویٹرخریدنے کی ڈیل ختم کرنے کی دھمکی دے دی

ایلون مسک کا دعویٰ ہے کہ ٹوئٹر پر اسپام اور جعلی اکاؤنٹس کی تعداد بہت زیادہ ہے جس سے کمپنی کی اشتہارات کی آمدنی متاثر ہوسکتی ہے جبکہ دوسری جانب ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ اس پلیٹ فارم کے کروڑوں صارفین میں اسپام اکاؤنٹس کی تعداد 5 فیصد سے بھی کم ہے۔

ٹویٹر نے دلیل دی ہے کہ مسک صرف اقتصادی خدشات کے لئے معاہدے سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہا ہے. کمپنی نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ایلون مسک ٹویٹر پر اندرون ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ اپنا مدمقابل بنایا جا سکے۔

ایلون مسک پر258 بلین ڈالرہرجانے کا مقدمہ دائر

ایلون مسک کی جانب سے 8 جولائی کو یو ایس سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے پاس جمع کروائی گئی دستاویزات میں کہا گیا کہ ٹوئٹر انتظامیہ جعلی اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات فراہم کرنےمیں ناکام رہی اس لیےوہ سوشل میڈیا کمپنی کوخریدنے کے معاہدے سے دستبردار ہورہے ہیں۔

اس کے بعد ٹوئٹر کی جانب سے ایلون مسک کے خلاف امریکی ریاست ڈیلاویئر کی عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے اس کا ٹرائل جلد شروع کرنے کی درخواست کی گئی۔

ایلون مسک کی قانونی ٹیم کی جانب سے اس درخواست کی مخالفت کی گئی مگر عدالت نے مقدمے کا ٹرائل اکتوبر میں شروع کرنے کا فیصلہ سنایا۔

ٹویٹر پر موجود جعلی اکاؤنٹس کا ڈیٹا دیا جائے، ایلون مسک کا مطالبہ

Leave a reply