ایلون مسک نے اس خبر کو "جعلی خبریں” قرار دیا ہے کہ وہ آنے والے مہینوں میں اپنی حکومتی حیثیت چھوڑ دیں گے۔

ایک سینئر وائٹ ہاؤس عہدیدار نے پہلے این بی سی نیوز کو بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلون مسک کے بارے میں کابینہ اجلاس میں بات کی تھی کہ وہ دوبارہ نجی شعبے میں منتقل ہو جائیں گے۔ اجلاس کی تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد، وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ "ایلون مسک اور صدر ٹرمپ دونوں نے عوامی طور پر کہا ہے کہ ایلون مسک حکومت کے خصوصی ملازم کی حیثیت سے جب اپنے کام کا احوال مکمل کریں گے، تو وہ سرکاری ملازمت چھوڑ دیں گے۔”

ایلون مسک نے اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے ایکس پر لکھا: "ہاں، جعلی خبریں۔”

این بی سی نیوز نے رپورٹ کیا کہ عہدیدار نے کہا تھا کہ ایلون مسک اپنے 130 دنوں کے خصوصی حکومت ملازم کی مدت کے اختتام پر 30 مئی کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ تاہم، یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ ارب پتی کاروباری شخصیت واقعی اس تاریخ کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوں گے یا نہیں۔اس سے قبل، وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ حکومت کی کارکردگی کے محکمے (DOGE) کو اگلے سال 4 جولائی کو امریکی یوم آزادی کے 250ویں سالگرہ کے موقع پر ختم کر دیا جائے گا۔

Shares: