ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کو فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
باغی ٹی وی: ایکس پر ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے اعلان کیا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو فروخت کر رہے ہیں، ایلون مسک نے 2022 میں ایکس کو 44 ارب ڈالرز میں خریدا تھا مگر اب انہوں نے اسے اپنی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کمپنی ایکس اے آئی کو 33 ارب ڈالرز میں فروخت کر دیا ہے، یعنی انہوں نے اپنی چیز خود کو ہی فروخت کر دی ہے۔
دونوں کمپنیاں پرائیویٹ ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ان کی مالی ٹرانزیکشنز کو عوام کے سامنے جاری نہیں کیا جائے گا ایلون مسک جو اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بھی مالک ہیں، نے ایکس پوسٹ میں بتایا کہ ایکس اے آئی کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور مہارت کو ایکس کی وسیع رسائی سے ملانے سے بہت زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔
شام : 23 وزراء پر مشتمل نئی حکومت کا اعلان
انہوں نے بتایا کہ ایکس اے آئی اور ایکس کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہے، آج ہم ان کے ڈیٹا، ماڈلز اور دیگر پہلوؤں کو اکٹھا کر رہے ہیں یہ مشترکہ کمپنی اربوں افراد کو زیادہ اسمارٹ اور ایسا بامقصد تجربہ فراہم کرے گی جو ہمارے مشن کے مقاصد کے قریب ہوگا، اس فروخت کے بعد ایکس اے آئی کی قدر 80 ارب ڈالرز اور ایکس کی 33 ارب ڈالرز ہوگی۔
ایلون مسک نے 2023 میں ایکس اے آئی کی بنیاد رکھی تھی اور ان کے مطابق اب یہ دنیا کی چند بڑی اے آئی کمپنیوں میں سے ایک ہے جو بہت بڑے پیمانے پر ماڈلز اور ڈیٹا سینٹرز تیار کر رہی ہے۔