دبئی: ٹیسلا، اسپیس ایکس، ایکس اور اسٹارلنک کے مالک ایلون مسک نے دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی-

ایلون مسک نے دبئی کا دورہ کیا جہاں دبئی کے ولی عہد، نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ان کا استقبال کیا، شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ایلون مسک سے ملاقات کی جس میں متحدہ عرب امارات میں ٹیکنالوجی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ڈیجیٹل معیشت اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ دبئی کو عالمی سطح پر ٹیکنالوجی اور جدت کا مرکز بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیاایلون مسک نے متحدہ عرب امارات کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں پیش رفت کو سراہتے ہوئے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کی تعریف کی،ملاقات کے دوران جدید ڈیجیٹل نظام کو مزید مضبوط بنانے اور ہنر مند افرادی قوت میں سرمایہ کاری پر بھی زور دیا گیا۔

Shares: