ایلون مسک کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان حالیہ دنوں میں جو تنازعہ گہرا ہوا ہے، وہ خاص طور پر H-1B ویزا پروگرام پر اختلافات کی بنا پر شدت اختیار کر گیا ہے۔ کچھ معروف MAGA (Make America Great Again) شخصیات کا کہنا ہے کہ مسک نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم "X” کا استعمال کرتے ہوئے ان پر انتقامی کارروائی کی ہے کیونکہ وہ مسک کی H-1B ویزا پالیسی کے مخالف ہیں۔

ایلون مسک، جو ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ہیں اور حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے کارکردگی کے محکمے کی قیادت کے لیے منتخب ہوئے تھے، ان دنوں ٹرمپ کے حامیوں سے H-1B ویزا پروگرام پر تصادم کا شکار ہیں۔ جہاں ٹرمپ نے اس ویزا پروگرام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، وہیں مسک نے اس پروگرام کا دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کو عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے غیر ملکی ماہر کارکنوں کی ضرورت ہے۔ایلن مسک نے X پر ایک پوسٹ میں کہا: "اگر آپ کی ٹیم کو چیمپئن شپ جیتنی ہے تو آپ کو بہترین ٹیلنٹ جہاں بھی ہو، اسے بھرتی کرنا ہوگا۔” ایک اور پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ "قانونی امیگریشن کے ذریعے انجینئرنگ کے بہترین 0.1% ٹیلنٹ کو لانا امریکہ کی کامیابی کے لیے ضروری ہے۔”

تاہم، ٹرمپ کے وفادار حامی جیسے دائیں بازو کی کارکن لورا لوومر، معروف کنزرویٹو تبصرہ نگار این کولٹر اور سابق رکن کانگریس میٹ گیٹس نے مسک اور ان کے محکمے کے شریک چیئرمین وِویک راما سوامی کو H-1B ویزا پروگرام کی حمایت پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اس تنازعے کے بعد، مسک نے لورا لوومر اور دیگر دائیں بازو کے کنزرویٹو پی اے سی کے اراکین کے تصدیق شدہ بیجز واپس لے لیے، جس کا دعویٰ اراکین نے کیا۔ لوومر نے کہا کہ مسک نے اس کی مخالفت کی وجہ سے اس کا تصدیق شدہ بیج ہٹایا اور اسے ادائیگی کرنے والے سبسکرائبرز جمع کرنے سے روک دیا۔لوومر نے X پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: "مسک ایک فری سپیچ فراڈ ہے۔” ان کا یہ دعویٰ تھا کہ مسک نے ان کے پیغامات کو سنسر کرنے کی کوشش کی۔ لوومر کے 1.4 ملین سے زیادہ فالورز ہیں، تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ پلیٹ فارم پر کتنی رقم کما رہی تھیں۔

مسک نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ "لوومر توجہ حاصل کرنے کے لیے ٹرولنگ کر رہی ہے۔”

کنزرویٹو پی اے سی کے چیئرمین پریسٹن پارا نے سی این این سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تنظیم کے تقریباً 53 اراکین نے اپنے تصدیق شدہ بیجز کھو دیے، جن میں لوومر بھی شامل ہیں۔ پارا نے کہا: "اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ دائیں بازو کے حقیقی حامی اور MAGA تحریک خاموش بیٹھیں گے، تو وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔”
کنزرویٹو پی اے سی نے X پر ایک اور پوسٹ میں کہا: "ہم نے H-1B ویزوں کے خلاف آواز اٹھائی تھی اور ایسا لگتا ہے کہ @elonmusk نے جان بوجھ کر ہمیں بند کر دیا؟”

لاہور: ایئر کلیننگ سسٹم رکھنے والی صنعتوں کی تعداد 96 فیصد ہوچکی،سروے

یونان بھجوانے کا جھانسا دے کر مدرسے کے 3 طلبہ کو اغوا کرنے کی کوشش

Shares: