مزید دیکھیں

مقبول

اوکاڑہ: اوور پارکنگ فیس پر ٹیکسی ڈرائیوروں کا احتجاج

اوکاڑہ ( باغی ٹی وی، نامہ نگارملک ظفر) ...

اسٹریٹ کرائم میں ملوث باپ بیٹی گرفتار

کراچی: پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث باپ...

بلاول بھٹو سےمیئر کراچی سمیت پارٹی رہنماوں کی ملاقاتیں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سےمیئر ...

کھاریاں گیریژن میں آٹھویں بین الاقوامی مشق،آرمی چیف مہمان خاص

کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے ہوئے...

تھرپارکر، سرکاری محکمے بے بس ہو گئے، مزید 12 مور ہلاک

سندھ کےضلع تھرپارکر میں موروں کی پراسرار بیماری سے...

ایلون مسک کی اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایراوانی سے ملاقات کی ہے۔

امریکی میڈیا نے ایرانی حکام کے حوالے سے اس ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، دونوں شخصیات نے امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے بارے میں بات کی۔ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی اور یہ نیویارک میں ایک خفیہ مقام پر ہوئی، جہاں اقوام متحدہ میں بائیڈن انتظامیہ کے نمائندوں کو بھی اس ملاقات کی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ ایرانی حکام نے بتایا کہ ایلون مسک نے ملاقات کی درخواست کی تھی، جبکہ ملاقات کی جگہ کا انتخاب ایران کے سفیر نے کیا تھا۔

ایک ایرانی اہلکار کے مطابق، ایرانی سفیر ایراوانی نے ایلون مسک سے کہا کہ وہ امریکی وزارت خزانہ پر دباؤ ڈالیں تاکہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائی جائیں اور مسک کو دعوت دی کہ وہ اپنے کچھ کاروبار تہران منتقل کریں۔اگرچہ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے اس ملاقات کی تردید کی ہے، ایلون مسک کی ٹیم کی جانب سے اس بارے میں ابھی تک کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران یہ کہا تھا کہ وہ جنگوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں، لیکن ان کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر اسٹیون شیئنگ نے کہا کہ وہ ایسی نجی ملاقاتوں پر تبصرہ نہیں کریں گے جن کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔ٹرمپ کی ترجمان کیرولائن لیو نے کہا کہ امریکی عوام نے ٹرمپ کو صدر اس لیے منتخب کیا ہے کیونکہ وہ اپنے ملک کو طاقت کے ذریعے امن کی طرف واپس لے کر جائیں گے، اور عہدہ سنبھالنے کے بعد وہ اسی سمت میں اقدامات کریں گے۔

ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کردیا تھا اور ایران پر مزید پابندیاں عائد کی تھیں۔ اس کے علاوہ، ٹرمپ نے ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کو عراق میں قتل کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات ختم کردیے تھے اور سلیمانی کے قتل کا انتقام لینے کی دھمکی دی تھی۔

ملاقات کی خبروں سے قبل، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے ایٹمی واچ ڈاگ ادارے کے سربراہ سے ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ ایران اختلافات کو مذاکرات اور تعاون کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار ہے۔ عراقچی نے یہ بھی کہا کہ ایران کبھی بھی پرامن جوہری پروگرام پر بات چیت کی میز سے پیچھے نہیں ہٹا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ان کی نئی کابینہ میں ایلون مسک اور وویک راماسوامی گورنمنٹ ایفیشینسی کے شعبے کا ذمہ سنبھالیں گے۔

بشریٰ کا رونا اچھی حکمت عملی،گنڈا پور”نمونہ” پی آئی اے نہیں خرید رہے،عظمیٰ بخاری

پی آئی اے کی بجائے اپنے فلیٹس بیچیں، شیخ رشید

اسلام آباد ایئر پورٹ نواز شریف کے قریبی دوست کو دیا جا رہا، مبشر لقمان

پی آئی اے نجکاری،صرف 10 ارب کی بولی، کیوں؟سعد نذیر کا کھرا سچ میں جواب

پی آئی اے نجکاری،خیبر پختونخوا حکومت کی بولی کا حصہ بننے کی خواہش

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan