ایلون مسک نے ٹوئٹر سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کیلئے شرط رکھ دی
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/12/elon-musk.jpg)
ٹوئٹر کےسربراہ ایلون مسک کا کہنا ہے کہ جیسے ہی کو ئی بیوقوف ملا جو ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو بننا چاہتا ہو تو عہدہ چھوڑ دوں گا۔
باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے سی ای او نے گزشتہ دنوں صارفین سے رائے مانگی تھی کہ کیا انہیں ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑ دینی چاہیے؟ اس کےساتھ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اس رائے شماری کے نتائج پر عمل کریں گے۔
گوگل نے ڈاکٹروں کی مشکل رائٹنگ اور نسخہ سمجھنے کیلئےفیچر پر کام شروع کر دیا
جس کے بعد تقریباً ایک کروڑ سے زیادہ افراد کی جانب سے ٹوئٹر کے سی ای او کے عہدے کو چھوڑنے کے لیے ووٹ دیے گئے اس پول میں 57 فیصد سے زائد افراد نے ان کو ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا جبکہ تقریباً 43 فیصد افراد نے اس کے مخالف ووٹ دیا۔
پول کے نتائج سامنے آنے پر پہلے ایلون مسک کی جانب سے مکمل خاموشی اختیار کی گئی تاہم اب انہوں نے اس پول کے نتائج پر ردعمل دیا ہے-
I will resign as CEO as soon as I find someone foolish enough to take the job! After that, I will just run the software & servers teams.
— Elon Musk (@elonmusk) December 21, 2022
ٹوئٹرمیں بڑی تبدیلی، ڈیوائس لیبل نامی فیچر ختم کردیا گیا
انہوں نے کہا ہے کہ جیسے ہی مجھے یہ عہدہ قبول کرنے والا کوئی بے وقوف شخص ملا میں سی ای او کے عہدے دے مستعفٰی ہو جاؤں گا۔ اس کے بعد میں صرف سافٹ ویئر اور سرور ٹیمز چلاؤں گا۔
https://twitter.com/WallStreetSilv/status/1604624058162765824?s=20&t=s67JqhAhoOAx9wJNhqRIuw
پول کے دوران ایک ٹویٹ میں جب مسک کو کہا گیا کہ انھوں نے پہلے ہی نئے سی ای او کا انتخاب کر لیا ہے تو انھوں نے جواب دیا تھا کہ کسی کو وہ ملازمت نہیں چاہیے جو ٹوئٹر کو زندہ رکھ سکے،کوئی جانشین نہیں ہے-
No one wants the job who can actually keep Twitter alive. There is no successor.
— Elon Musk (@elonmusk) December 19, 2022
ایلون مسک نے اس سے قبل بھی ٹوئٹر پر مختلف معاملات میں پول کروا کر عوامی رائے لی ہے اور وہ ہمیشہ ہی اس پر عمل پیرا رہے ہیں سوال یہ پید اہوتا ہے کہ کیا ایلون مسک واقعی ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑ دیں گے؟-