ایلون مسک نے صحافیوں کے معطل ٹوئٹر اکاؤنٹس کو بحال کردیا
نیویارک:ٹویٹر کے مالک ایلون مسک نے صحافیوں کے معطل اکاؤنٹس کو بحال کردیا۔صحافیوں کے اکاؤنٹس پر معطل کرنے پر صحافتی تنظیموں سمیت کئی ممالک نے ایلون مسک کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی جانب سے ایلون مسک کو سخت پابندیوں کا عندیہ دیا گیا تھا۔
آج شام عمران خان کی کال پر لبرٹی چوک لاہور میں جلسہ ہوگا،ترجمان پنجاب حکومت
ایلون ماسک نے ٹویٹ میں صحافیوں کے معطل اکاؤنٹس بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے، ایلون مسک نے صحافیوں کے اکاونٹس بحال کرنے سے متعلق ٹوئٹر پول میں لوگوں سے رائے مانگی تھی، 58 فیصد کی رائے کے بعد صحافیوں کے معطل اکاؤنٹ بحال کرنے کا اعلان کیا۔
فٹ بال کی شکل میں پاکستا ن کا مثبت تشخص پوری دنیا میں اجاگر ہوا. ارشد لطیف بٹ
ٹوئٹر نے جمعرات کو پالیسی کی خلاف ورزی کا الزام لگاکر ڈیڑھ درجن کے قریب صحافیوں کے اکاؤنٹ معطل کیے تھے، شدید تنقید کے بعد ایلون مسک نے ٹوئٹرپر ووٹنگ کرائی کہ کیا پابندی فوراً ختم کرنی چاہیے یا کچھ دن بعد؟ جس پر لوگوں کی اکثریت نے اکاؤنٹس فوری بحال کرنے کے حق میں رائے دی۔
ٹوئٹر پر جن صحافیوں کے اکاؤنٹس بند کیے گئے تھے ان میں سی این این کے ڈونی او سیلیون، نیو یارک ٹائمز کے ریان میک اور واشنٹنگن پوسٹ کے ڈریو ہارول اور دیگر ممتاز صحافی شامل تھے۔