ایلون مسک نے بھارت کے لیے نامزد امریکی سفیر کو’سانپ‘ قرار دیدیا-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز اپنے قریبی ساتھی سرجیو گور کو بھارت میں امریکا کا نیا سفیر اور جنوبی و وسطی ایشیا کے لیے خصوصی ایلچی نامزد کرنے کا اعلان کیا،ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ 38 سالہ گور ان کے ’بہترین دوست‘ ہیں جنہوں نے صدارتی مہمات، حکومتی تقرریوں اور ان کی کتابوں کی اشاعت میں اہم کردار ادا کیا،سفیر کی حیثیت سے وہ میرے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے سب سے زیادہ قابل اعتماد شخصیت ہیں۔
سرجیوگور، جو ٹرمپ کی پہلی صدارتی مدت سے ان کے قریب رہے اور فنڈ ریزنگ میں بھی سرگرم تھے، اب اس نامزدگی کو اپنی ’زندگی کا سب سے بڑا اعزاز‘ قرار دے رہے ہیں،یہ پیش رفت ایسے وقت ہوئی ہے جب ٹرمپ حکومت کی جانب سے بھارت پر 50 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے، جس میں 25 فیصد روسی تیل خریدنے پر بطور سزا شامل ہے، اور دونوں ممالک کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔
9 مئی واقعات کے بعد پی ٹی آئی معاملات بہتر کرسکتی تھی،رانا ثنااللہ
لیکن ٹرمپ کے اس فیصلے پر دوبارہ توجہ اس وقت بڑھی جب ایلون مسک نے ماضی میں گور کو ’سانپ‘ قرار دیا تھایہ تنازع اس وقت پیدا ہوا جب گور نے مبینہ طور پر جیرڈ آئزک مین، مسک کے قریبی ساتھی کو ناسا کی قیادت سے روکنے میں کردار ادا کیا،مسک نے ایک پوسٹ میں الزام لگایا تھا کہ گور نے سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے مطلوبہ کاغذات جمع نہیں کرائے اور قانون توڑا۔
موت کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف رضا مراد نے مقدمہ دائر کروادیا