ایمبلم ٹیکنالوجیز کے سی ای او اور بانی عزیر ارشد وفات پا گئے
عزیر ارشد گزشتہ شب دفتر سے گھر جا رہے تھے جب انہیں نامعلوم افراد نے گولیاں ماریں، گولیاں لگنے سے عزیر ارشد کی موت ہو گئی، انا اللہ و انا الیہ راجعون،عزیر ارشد ایک باصلاحیت، پیشہ ور نوجوان تھے، ساتھ ہی وہ نہایت شفیق اور مہربان تھے،عزیر ارشد کی وفات پر انکے دوست احباب کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے ،انکی لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی ہے،