بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی: ایمریٹس نےایران اور عراق کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر دیں

پروازیں 23 اکتوبر 2024 تک منسوخ کر دی گئی ہیں
emirates airline

یو اے ای: ایمریٹس نے بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے باعث ایران اور عراق کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

باغی ٹی وی: ایئرلائن نے اپنی ویب سائٹ پر ایک ٹریول اپ ڈیٹ میں اعلان کیا اس سے قبل ایران جانے والی پروازیں 8 اکتوبر تک منسوخ کر دی گئی تھیں اور بعد میں اسے 16 اکتوبر تک بڑھا دیا گیا تھا،اب پروازیں 23 اکتوبر 2024 تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب ایمریٹس کی لبنان جانے والی پروازیں 31 اکتوبر تک منسوخ رہیں گی یہ منسوخی اسرائیل پرایران کے میزائل حملے کے بعد اسرائیلی جوابی کارروائی کے خدشات کے پیش نظر کی گئی،ایران نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اگر اس کے انفراسٹرکچر پر حملہ کیا گیا تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔

مریخ کی سطح پر برف کے اندر خلائی مخلوق موجود ہو سکتی ہے،تحقیق

واضح رہے کہ ایمریٹس نے پہلے ہی دبئی جانے والی، آنے والی یا براستہ پروازوں میں پیجرز اور واکی ٹاکیز پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

Comments are closed.