معروف ماڈل و اداکار عماد عرفانی کا بیٹا زاویار انتقال کر گیا ہے ، کہا جا رہا ہے کہ زاویار سویمنگ کررہا تھا اسی دوران اسے ہارٹ اٹیک آیا اور وہ دنیا سے رخصت ہو گیا. عماد عرفانی کے بیٹے زاویار کی عمر باراں برس تھی ، عماد عرفانی کے بیٹے کے انتقال کی خبر سن کے شوبز حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے. اور سب گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کررہے ہیں . عماد عرفانی کے بیٹے کے انتقال کے قبل کچھ مہینے پہلے فلم انڈسٹری کے معروف آرٹسٹ ببرک شاہ کا بیٹا بھی پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر دنیا سے رخصت ہو گیا تھا. ببرک شاہ کے بیٹے کی عمر محض چار
برس تھی.یاد رہے کہ عماد عرفانی کا شمار نمبر ون ماڈلز میں ہوتا ہے انہوں نے ماڈلنگ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور اس کے بعد انہوں نے اداکاری بھی کی. عماد کو ایک اچھا ماڈل تو مانا جاتا ہے لیکن اداکاری میں ابھی تک وہ بہت زیادہ متاثر نہیں کر سکے. اداکار بہت جلد شعیب منصور کی فلم آسمان بولے گا میں نظر آئیں گے ان کے ساتھ اس فلم میں اداکارہ مایا علی بطور ہیروئین کام کررہی ہیں.