بگ بیش لیگ میں شاہین آفریدی کی ڈیبیو میچ میں مایوس کن کارکردگی ،بولنگ کرانے سے ہی روک دیا گیا-

بگ بیش لیگ میںفاسٹ بالر نے 2.4 اوورز میں کوئی وکٹ لئے بغیر 43 رنز دیے، شاہین آفریدی کو اوور میں دو شولڈر ہائی فل ٹاس کرانے پر امپائر نے میچ میں مزید بولنگ کرانے سے بھی روک دیا۔

دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان میں پیس بولنگ کو درپیش ایک دیرینہ مسئلے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی پچز عموماً فاسٹ بالرز کے لیے زیادہ مددگار ثابت نہیں ہوتیں،بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کے لیے ڈیبیو سے قبل ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ آسٹریلوی وکٹیں انہیں بولنگ میں بہتر معاونت فراہم کریں گی، جو پاکستان کی نسبت زیادہ بولر فرینڈلی ہوتی ہیں۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ وہ آسٹریلیا میں اپنی بولنگ کو مقامی کنڈیشنز کے مطابق ڈھالنے کے خواہشمند ہیں اور انہیں بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے بیٹسمینوں کے خلاف بولنگ کا تجربہ بھی فائدہ دے گا۔

Shares: