ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم چیزوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف ٹھٹھہ کے محکمہ صحت کے ملازمین بھی سراپا احتجاج بن گئے آپکا کی کال پر احتجاجی ریلی نکال کر نعرے بازی کی گئی
آپکا کے رہنما عبدالکریم باند، اشرف خشک، ولی محمد جاکھرو، اعجاز مغل، بچل پنھور اور دیگر کی قیادت میں سول اسپتال ٹھٹھ سے نیشنل پریس کلب ٹھٹھہ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی،احتجاجی ریلی میں شامل شرکا کے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز تھے جو کہ مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام لوگوں کی طرح سرکاری ملازمین کو بھی سخت متاثر کر دیا ہے ہے کھانے پینے اشیاء خوردونوش اور پٹرولیم چیزوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہم سرکاری ملازمین سخت پریشانی کا شکار ہیں، حکومت سرکاری ملازمین کو خصوصی مراعتیں دے کر تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے دوسری صورت میں سخت سے سخت احتجاج کیا جائے گا۔
Shares: