ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان ) غازی یونیورسٹی کے ملازم سے 2 افراد نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل ہنڈا نقدی رقم 20 ہزار چھین کر فرار ہوگئے تفصیل کے مطابق غازی یونیورسٹی کے ملازم محمد اسماعیل ولد حاجی محمد بخش قوم کھوسہ نے کہا ہے کہ میں گزشتہ شب اپنے گھر سے کام کے سلسلہ میں شہر کی طرف جارہا تھا جب گیریژن پبلک سکول کے نزدیک پہنچا تو پیچھے سے دوکس نامعلوم افراد اپنے موٹر سائیکل پر آ کر مجھے روک کر مجھ سے اسلحہ کے زور پر میری موٹر سائیکل نقدی رقم مبلغ 20000 ہزار روپے چھین کر سمینہ روڈ سے جانب ملتان روڈ پر فرار ہوگئے ہیں پولیس کو کال کرنے کے بعد پولیس حسب معمول آدھا گھنٹہ لیٹ آ ئیں ہیں ۔
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








