اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ملاقات کی –

جس میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں با اختیار بنانے سے متعلق مختلف جاری اقدامات پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرکے بااختیار بنانا حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے،نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے اور انہیں ملکی ترقی کے عمل میں متحرک شراکت دار بنانے کے لیے مزید منصو بے شروع کیے جائیں، نوجوانوں کو عصری تقاضوں اور جدید ہنر و ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنا رہے ہیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کا ٹائٹل جنوبی افریقہ نے جیت لیا

دوسری جانب وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں باجوڑ میں رکن قومی اسمبلی اور معاون خصوصی مبارک زیب خان کے گھر پر راکٹ حملے کی شدید مذمت کی ہے، وزیراعظم نے حملے میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہ ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا، انہوں نے واقعے کی فوری تحقیقات اور حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

ایرانی حملوں نے اسرائیلیوں کو ہلا کر رکھ دیا،تاریخ کے بدترین حملے قرار دے دیا

علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے الیکٹرک ویکلز پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت الیکٹرک ویکلرز کی صنعت اور پالیسی سازی سے متعلق اجلاس ہوا اجلاس میں الیکٹرک ویکلز پالیسی 2025 کے مسودے پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ الیکٹرک موٹرسائیکلز، اسکوٹیز، تھری ویلرز، گاڑیوں اور بسوں کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اور الیکٹرک وہیکلز کے لیے چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری سواپنگ اسٹیشنز کے قیام کو بھی یقینی بنایا جائے، ٹو اور تھری ویلرز کی تیاری کی استعداد بڑھانے کے لیے صنعتوں کو سہولت فراہم کی جائے،وزیر اعظم شہباز شریف نے الیکٹرک ویکلز پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Shares: