الیکٹرانک میڈیا پروڈیوسرز ایسوسی ایشن (ایمپرا) کا اہم اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا جس میں لاہور پریس کلب کے الیکشن 2025 کے لیے پروڈیوسرز کمیونٹی کے متفقہ امیدوار کا انتخاب کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مخدوم اطہر محمود لاہور پریس کلب کے الیکشن میں ایمپرا کے متفقہ امیدوار ہوں گے۔
اجلاس میں شریک شرکا نے مخدوم اطہر محمود کے نام پر اتفاق رائے کا اظہار کیا، جنہیں تمام پینلز کے نمائندگان نے اپنے امیدوار کے طور پر منتخب کیا۔ اس موقع پر شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ مخدوم اطہر محمود کی قیادت میں لاہور پریس کلب میں پروڈیوسرز کمیونٹی کی آواز کو موثر انداز میں پیش کیا جائے گا اور ان کی حمایت سے الیکشن میں کامیابی حاصل کی جائے گی۔
اجلاس میں لالہ نعیم ثاقب، رائو اویس، میاں جاوید، آفتاب چوہدری، سید کرار شاہ، ندیم رضا، راؤ شاہد، احمد ابوبکر، نوید شیخ، ندیم زعیم، قاسم سندھو، آصف سندھو، عثمان فیروز، رانا نوید، حافظ شاہدرشید، جبار چوہدری، طارق خان، عمر بشیر، عرفان علی، ملک عمران خالد، خرم جہانگیر، سید تراب علی، عتیق چوہدری، عمیر عارف اور دیگر سینئر پروڈیوسرز شریک ہوئے،
اجلاس کے دوران، تمام شرکا نے ایک متفقہ موقف اپنایا اور لاہور پریس کلب کے الیکشن میں ایمپرا کی کامیابی کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ تمام شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مخدوم اطہر محمود کی قیادت میں پروڈیوسرز کمیونٹی کی بہتر نمائندگی کی جا سکے گی اور انہیں لاہور پریس کلب کی ترقی کے لیے اہم فیصلے کرنے کا موقع ملے گا۔اس موقع پر، الیکٹرانک میڈیا پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے اس بات پر زور دیا کہ کمیونٹی کی متحدہ کوششوں سے لاہور پریس کلب میں پروڈیوسرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کی جائے گی۔ تمام شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ لاہور پریس کلب کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مکمل تعاون کریں گے۔
ایمپرا کو دوبارہ فعال،مضبوط بنانے کے لئے پروڈیوسرز کا اجلاس
فیصل واوڈا،بیرسٹر گوہر کی "مسکراتے ” ہوئے ملاقات
ملزم فیض حمید پر فردجرم،قید اور موت کی سزا،سب ختم شد،عمران خان شدید مایوس