ایمرا نے کیا صحافیوں کے لئے سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں کی تنظیم الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن نے صحافیوں کے ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا، ایمرا کے صدر آصف بٹ کا کہنا ہے کہ ایمرا باڈی صحافتی کمیونٹی کے لئے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مارچ میں ایمرا کے سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کررہی ہے ،تمام نیوز چینلز 4 مینیجمنٹ کے ارکان سمیت پندرہ رکنی ٹیم کے نام اور ان کے کٹ سائز ایمرا باڈی کو پندرہ فروری تک وٹس ایپ کریں۔

تفصیلات ایمرا سنٹر میں بھی جمع کروائی جا سکتی ہیں۔۔ لیٹ ہونے والے ادارے کو ٹورنامنٹ میں ایڈ نہیں کیا جائے گا،ٹورنامنٹ میں صرف ایمرا کا وہ ممبر کھیل سکے گا جو دوسال سے ادارے میں کام کررہا ہوگا یا اس کا تجربہ دو سال کا ہوگا ،تمام ادارے اپنی ٹیم کا ایک اشتہار بھی تیار کرکے ایمرا باڈی کو بھجوائے اور ہر ٹیم اپنا نام بھی خود رکھ سکتی ہے

ایمرا باڈی مارچ کے آخر میں موسم کی تبدیلی کے بعد ایمرا سالانہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کروا رہی ہے اور اس بار ایمرا ٹورنامنٹ میں 120 حصہ لے رہی ہیں، ایمرا ٹورنامنٹ میں دوستانہ میچوں سمیت چار ہزار کھلاڑی شرکت کریں گے

Shares: