اینا مولکا احمد ۔ معروف مصورہ

آغا نیاز مگسی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیسر مصورہ اینا مولکا احمد 13 اگست 1917 کو لندن کے ایک یہودی خاندان میں پیدا ہوئیں۔ ان کی والدہ کا تعلق پولینڈ سے تھا اور والد کا تعلق روس سے۔ دونوں کی ملاقات لندن میں ہوئی اور پیار کی شادی کر لی۔ 1935 میں اینا مولکا نے رائل کالج آف آرٹس لندن میں دوران تعلیم اسلام قبول کیا اور 9 ستمبر 1939 میں اپنے ایک ہم جماعت شیخ احمد سے شادی کی شیخ احمد بھی ایک معروف مصور تھے ۔

1940 میں وہ لندن سے لاہور منتقل ہو گئیں یہاں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں فائن آرٹس کا ڈپارٹمنٹ قائم کیا۔ وہ 1940 سے 1972 تک پنجاب یونیورسٹی شعبہ فائن آرٹس کی سربراہ رہیں ۔ 1951 میں مولکا اور احمد شیخ کے مابین شدید اختلافات پیدا ہونے کی وجہ سے علیحدگی ہو گئی اولاد میں دو بیٹیاں تھیں دونوں بیٹیاں اپنی ماں کے ساتھ ہو گئیں 1975 میں مولکا پروفیسر بنیں اور 1983 میں ریٹائر ہو گئیں۔

سعودی عرب نے فلسطین کے لیےغیر مقیم سفیرنامزد کر دیا

ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی بڑی بیٹی زارا مریم نے اپنی ماں اور نانی اماں کی طرح اپنے ہم جماعت (کلاس فیلو)کولون ڈیوڈ سے پسند کی شادی کر لی لیکن یہ شادی اس نے اپنی ماں کی مرضی کے خلاف کی تھی۔ ۔ 20 اپریل 1995 مولکا احمد کی لاہور میں وفات ہوئی اور میانی قبرستان میں آسودہ خاک ہوئیں۔

پیمرا نے اشتہاری، مفرور 11 افراد کی میڈیا کوریج پر پابندی لگادی

Shares: