لاہور میں ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

قصور (باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ رپورٹر طارق نویدسندھوسے)لاہور میں ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

تفصیل کے مطابق حضرت علامہ مولانا حسن رضا نقشبندی کی قیادت میں تحریک ختم نبوت کے آغاز کے بعد لاہور کی مرکزی جامع مسجد غوثیہ نشتر کالونی میں پہلی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں ملک کے نامور علماء اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی اور خطاب کیا۔

اہم مقررین میں شیر امیر المجاہدین علامہ عاصم اشفاق رضوی،شیخ الحدیث استاذ العلماء استاد امیر المجاہدین حضرت علامہ مولاناعبدالستار سعیدی ،سید آصف اللہ شاہ بخاری ،امیر محترم علامہ سعد حسین رضوی خطاب شامل تھے

علامہ سعد حسین رضوی نے اپنے خطاب میں مسلمانوں کو دنیاوی فائدوں کے لئے اپنے ایمان کا سودا نہ کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے مبارک ثانی کیس میں حکومت کی نظر ثانی کی اپیل مسترد ہونے پر اظہارِ تشویش کیا اور قادیانی نواز فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اقلیتوں کے تحفظ کی یقین دہانی بھی کروائی۔

اس کانفرنس کا بنیادی مقصد ختم نبوت کے عقیدے کو عام کرنا اور اس کے تحفظ کے لئے عوام کو آگاہ کرنا تھا۔ اس کے علاوہ ملک میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہا پسندی کے خلاف آواز اٹھانا بھی اس کانفرنس کا ایک اہم مقصد تھا۔

Leave a reply