اسرائیل کے 300 سے زائد ماہرین تعلیم نے غزہ میں جاری مظالم کے فوری خاتمے اور انسانی امداد کی بحالی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

تل ابیب کے ایک اسرائیلی اخبار کے مطابق ان ماہرین نے اپنے پیغام میں اسرائیلی حکومت، فوج اور عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری طرف سے کیے جانے والے اقدامات عالمی سطح پر تباہ کن نتائج کا سبب بن سکتے ہیں اور ہم اس پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔انہوں نے زور دیا کہ غزہ میں انسانی بحران کو فوری طور پر روکا جائے، طبی امداد، خوراک اور پینے کا پانی بلا رکاوٹ غزہ کے اندر پہنچایا جائے، اور نہتے شہریوں پر فائرنگ فوری بند کی جائے۔

یہ اقدام غزہ میں جاری کشیدگی میں امن کی کوششوں کو تقویت دینے کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

انڈیگو کی پرواز میں تاخیر،مسافروں کا ہنگامہ،ایئر ہوسٹس ہاتھ جوڑنے پر مجبور

اسرائیلی حملوں میں 10 گھنٹے وقفہ ناکافی ہے، برطانوی وزیر خارجہ

پاکستان نے انگور اڈا کراسنگ پوائنٹس کھولنے کے لیے افغانستان سے مہلت مانگ لی

Shares: