ترک اداکارانجین التان اپنی اہلیہ کے لئے فوٹوگرافر بن گئے

0
46

اسلامی تعلیمات پر مشتمل شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں بہادر جنگجو کا کردار ادا کرنے والے انجین التان اپنی اہلیہ کے لئے فوٹو گرافر بن گئے۔

باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تُرک اداکار انجین التان کی اہلیہ نیسلیسا الکوکلار نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے نیلی جینز، سفید شرٹ اور نارنجی رنگ کے جوتے پہنے ہوئے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CFMzS3jDVLC/
انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں انجین التان کی اہلیہ نے اپنی اس خوبصورت تصویر کے فوٹو گرافر کے متعلق بتایا-

فوٹو گرافر کے نام میں اُنہوں نے اپنے شوہر انجین التان کا نام لکھا جس کے بعد اداکار کے مداحوں کو معلوم ہوا کہ انجین التان ایک زبردست اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین فوٹو گرافر بھی ہیں۔

تصویر لینے کے لیے انجین التان کی اہلیہ نے اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ایک بہترین شاٹ لینے کے لیے آپ کا شکریہ۔

انجین التان کی فوٹو گرافی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے-

ماہرہ خان کی موٹر سائیکل چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا پر پشتون شخص کی وائرل ویڈٰیو پر شنیرا اکرم بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئیں

Leave a reply