لاہور: لاہور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا 16 کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس واجب الادا ہے۔
ایف بی آر کے حکام کا کہنا ہے کہ یو ای ٹی نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں سے ٹیکس کی کٹوتی تو کی، مگر یہ رقم ایف بی آر کو ادا نہیں کی۔ایف بی آر حکام کے مطابق، یو ای ٹی لاہور نے مالی سال 2016 سے شروع ہونے والی کٹوتیوں کی رقم ابھی تک ایف بی آر کے خزانے میں جمع نہیں کروائی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یو ای ٹی نے تنخواہوں سے کٹوتی کی رقم کو ایف بی آر کی ادائیگی کے لیے استعمال نہیں کیا، جس سے یونیورسٹی کے ذمہ مختلف مالی سالوں کے لیے ٹیکس واجب الادا ہو گئے ہیں۔
یونیورسٹی کے ذمہ 2019-20 کے دوران 3 کروڑ 62 لاکھ روپے، 2022-23 کے دوران 6 کروڑ 20 لاکھ روپے اور 2024 کے دوران 6 کروڑ 95 لاکھ روپے کی رقم واجب الادا ہے۔ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، اور ایف بی آر حکام نے یونیورسٹی انتظامیہ سے وضاحت طلب کی ہے۔یہ صورتحال یو ای ٹی کے مالی معاملات پر سوالات اٹھا رہی ہے، اور ایف بی آر کی جانب سے جلد مزید کارروائی کا امکان ہے۔
میں نے حملہ آور کو کمرے میں بند کر دیا تھا، سیف علی خان کا دعویٰ