ورلڈ کپ 2023:افغانستان نے انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دے دی، ورلڈ کپ 2023 کا پہلا آپ سیٹ افغانستان نے دفاعی چیمپئین انگلینڈ کو ہرا دیا افغانستان کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ لائن بری طرح ڈھگمگا گئی ، 285 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 215 رنز پر آؤٹ ہوگئی، ہیری بروک 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
یہ افغانستان کی ورلڈکپ کی تاریخ میں دوسری کامیابی ہے، اس سے قبل افغانستان نے 17 ورلڈکپ میچز کھیلے، جس میں 16 میں شکست اور صرف ایک میں کامیابی ملی تھی . انگلش بیٹرز افغان باؤلروں کا ڈٹ کر سامنا نہیں کرپائے۔ انگلینڈ کے بیٹر جونی بیرسٹو2 ، ڈیوڈ میلان 32 ، جوروٹ11، جوز بٹلر9، لائم لونگ سٹون10، سیم کرن10 رنز ،ہیری بروک66، کرس ووکس9، عادل رشید20، مارک ووڈ18 رنز بناسکے۔ریز ٹوپلے نے15 سکور کیا اور آئوٹ نہیں ہوئے۔
افغان ٹیم نے انگلش بیٹرز کو مشکل میں ڈال دیا، 142رنز پر 6 وکٹیں گرگئیں
افغانستان کی طرف سے محمدنبی نے دو، مجیب الرحمان نے 3، فضل الحق فاروقی نے ایک، نوین الحق نے ایک،راشد خان نے 3 وکٹیں حاصل کی۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 13ویں میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 284 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کیلئے 285 رنز کا ہدف دے دیا۔ افغان اوپنرز نے اننگز کے آغاز سے ہی انگلش بولرز پر اٹیک کیا اور جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا، افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز 57 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 80 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، دوسرے اوپنر ابراہیم زادران کو انگلش سپنر عادل رشید نے پویلین لوٹایا، ون ڈاؤن آنے والے رحمت شاہ بھی عادل رشید کی گیند پر کپتان جوز بٹلر کے ہاتھوں سٹمپ ہو گئے، عظمت عمرزئی 152 کے مجموعی سکور پر لیام لونگسٹن کے گیند پر بڑا سٹوک کھیلتے ہوئے باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ افغانستان کے کپتان ہشمت اللہ شاہیدی 174 کے مجموعی سکور پر 14 رنز بنا کر جو روٹ کی گیند پر کلین بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے، سینئر کھلاڑی اور آل راؤنڈر محمد نبی صرف 9 رنز کا اضافہ کر سکے اور 190 رنز کے مجموعی سکور پر مارک ووڈ کے تیز باؤنسر پر آؤٹ ہوئے، راشد خان اور مجیب الرحمٰن نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے بالترتیب 23 اور 28 رنز بنائے، افغانستان کی ساری ٹیم 49.5 اوورز میں 284 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت سے شکست، قصوروار کون؟ ورلڈ کپ کون جیتے گا؟ شعیب اختر نے بتا دیا انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 3 کھلاڑویوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ان کے علاوہ فاسٹ بولر مارک وود نے 2 جبکہ لیام لونگسٹن، جو روٹ اور ٹوپلی نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔ واضح رہے کہ یہ میچ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، میگا ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیمیں 2، 2 میچز کھیل چکی ہیں، انگلینڈ نے ایک میچ جیتا ہے جبکہ افغان ٹیم کو دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔