مزید دیکھیں

مقبول

چیمپئنز ٹرافی : جنوبی افریقا انگلینڈ کو ہرا کرسیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی: آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے 11 ویں میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف دے دیا،انگلینڈ کے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے 30 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا اور 7 وکٹوں سے ہرایا۔

باغی ٹی وی : انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ایونٹ کا 11واں میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلاجارہا ہے جس دوران انگلینڈ کے کپتان نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر انھیں پہلے فیلڈنگ کی دعوت دی۔

انگلش ٹیم 38.2 اوورز میں 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی انگلینڈ کا آغاز مایوسی کُن رہا، اوپنر فل سالٹ 8، بین ڈکٹ 24 اور جیمی اسمتھ صفر پر پویلین روانہ ہوگئےچوتھی وکٹ کی شراکت میں جو روٹ اور ہیری بروک نے 60 رنز کی پارنٹرشپ قائم ہوئی تاہم بروک 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اور بعدازاں جو روٹ بھی 37 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے لیام لیونگسٹون 9، جیمی اوورٹون 11، جوفرا آرچر 25، جوس بٹلر 21 اور عادل رشید 2 رنز بناکر آوٹ ہوگئے، ثاقب محمود 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو جانسن اور ویان مولڈر نے 3، 3، کیشو مہاراج نے 2، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلی وکٹ ایک رن پر گری، اس کے بعد رکلٹن بھی 47 کے مجموعی اسکور پر بولڈ ہوگئے تیسری وکٹ پر وین ڈر ڈوسین اور ہینرچ کلاسن نے شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو اہم میچ میں کامیابی دلائی جنوبی افریقا نے ہدف باآسانی 30 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور 7 وکٹوں سے انگلش ٹیم کو شکست دی۔

اس جیت کے ساتھ ہی جنوبی افریقا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا اور گروپ بی میں پوزیشن ٹیبل پر پہلے نمبر آگئی ، وین ڈر ڈوسین 72 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، کلاسن نے 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کے جوفرا آرچر نے 2 اور عادل رشید نے ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا آج بطور کپتان کیرئیر کا آخری میچ ہے کوشش ہوگی فتح حاصل کریں، جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ ہدف کا تعاقب کرنا چاہتے تھے، میچ میں فتح کیساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے پر نگاہیں مرکوز ہیں۔

انگلینڈ کا اسکواڈ:

کپتان جوز بٹلر، فل سالٹ، بین ڈکٹ، جیمی اسمتھ، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، جیمی اوورٹن، جوفرا آرچر، عادل راشد اور ثاقب محمود

جنوبی افریقا کا اسکواڈ:

کپتان ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ٹرسٹن اسٹبس، رسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی

واضح رہے کہ آج کے میچ میں رن ریٹ کی بنیاد پر جنوبی افریقا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی بھی کرلیا افغانستان کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ کی 207 رنز سے کامیابی کی صورت میں افغانستان بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر فائنل فور میں جگہ بنا سکتا تھا۔

دوسری جانب بھارت، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے، سیمی فائنل میں کون کس سے ٹکرائے گا، فیصلہ کل ہوگا، سیمی فائنلز میں حریف ٹیموں کا فیصلہ اتوار کو دبئی میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان آخری گروپ میچ کے بعد بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا،گروپ بی میں جنوبی افریقہ گروپ چیمپئن اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے