مزید دیکھیں

مقبول

سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی چل بسے

سابق نیول چیف اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس...

پاکستان کے باصلاحیت نوجوان ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں. وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کو مارکیٹ...

جماعت اسلامی سندھ 11مارچ کویوم باب الاسلام منائے گی

جماعت اسلامی سندھ کے تحت 11 مارچ بروزمنگل کراچی...

وزیراعظم ملک کی معیشت ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،گورنر سندھ

کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم...

بس بہت ہوگیا،یہاں سے نکل جاؤ،تمہاری کرپشن سے ہمارے علاقے ڈوبے ہیں۔رضاربانی کھر

بس بہت ہوگیا،یہاں سے نکل جائو،تمہاری کرپشن سے ہمارے علاقے ڈوبے ہیں۔ رضاربانی کھر چیف انجینئرپربرس پڑے
باغی ٹی وی رپورٹ۔ گذشتہ روز چیف انجینئرمحکمہ انہار ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد رضوی جب مظفرگڑھ کے علاقے میں گئے تو ان کاآمناسامناپیپلزپارٹی کےایم این اے قومی حلقہ این اے 183 مظفرگڑھ رضاربانی سے ہوگیاتو انہوں نے چیف انجینئرساجدرضوی سے کہا تم یہاں کیا کرنے آئے ہوتمہاری کرپشن کی وجہ ہمارے علاقے سیلاب میں ڈوب گئے ،تمہیں رانالیاقت کے علاوہ اور کوئی ٹھیکیدارنہیں ملتا،بس بہت ہوگیا،مزیدڈرامے بازیاں بندکرو،یہاں سے نکل جائو،مظفرگڑھ میں سیلاب پررضاربانی کھر چیف انجینئرساجدرضوی اور ایکسئن امیر تیمور سے شدید ناراضگی کااظہارکیا اوران پرغصہ ہوئے اورانہیں علاقے سے نکل جانے کاکہا۔
ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ وہ کس طرح غصہ کا اظہارکررہے ہیں


دوسری طرف گذشتہ روز ہفتہ کے دن ڈیرہ غازیخان میں رانا لیاقت ٹھیکیدار نے چیف انجینئرساجدرضوی سے ان کے آفس میں ملاقت کی ،ذرائع کاکہنا ہے کہ ایک بار پھرایمرجنسی ورک کے نام پر رانالیاقت کوایڈوانس میں بھاری رقم جاری کرنے کیلئے ایکسئن اورایس ڈی او زین شکیل کوکہہ دیاہے،راناٹریڈرزکامالک ٹھیکیدار رانا لیاقت وہی ہے جس کی کرپشن کی سپربندلنک نمبرآرڈی 138اور آرڈی 165کودریائے سندھ نے واش کردیا ہے ،جس کے خلاف آج تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی .

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں