اینٹوں کے بھٹے سے ایک ہی خاندان کے 17 افراد بچوں سمیت بازیاب
![24 دنوں میں کچرا فروخت کر کے حکومت نے 252 کروڑ کما لئے](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/05/crime123-2.jpg)
اینٹوں کے بھٹے سے ایک ہی خاندان کے 17 افراد بچوں سمیت بازیاب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت کے نوٹس پر پولیس کا اینٹوں کے بھٹے پر چھاپہ ایک ہی خاندان کے 17 افراد بچوں سمیت بازیاب کروا لئے گئے،
تھانہ ہوسڑی کے ایس ایچ او غلام فاروق راہوپوٹو نے 5 نمبر اڈیشنل سیشن جج حیدرآباد کے حکم پر اینٹوں کے بھٹے پر ریڈ مارکر 17 مغویوں کو بازیاب کروا کر کورٹ میں پیش کردیا،درخواست گزار بنام رواتو ولد شیلو بھیل نے 5 نمبر اڈیشنل سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی کہ ایک اینٹوں کے بھٹے پر بھٹہ مالک نے ایک ہی خاندان کے 17 لوگ جس میں مرد, عورتوں سمیت کمسن بچے شامل ہیں جن سے جبری مشقت لی جارہی ہے اس پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو کاروائی کا حکم دیا .
ایس ایچ او ہوسڑی غلام فاروق راہوپوٹو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹنڈو عالم مری ہوسڑی کے قریب واقع سیٹ حاجی موسیٰ خان پٹھان کے اینٹوں کے بھٹے پر چھاپہ مارکر تمام مغویوں کو بازیاب کرواکر کورٹ میں پیش کردیا جس کے بعد کورٹ نے انھیں اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا اختیار دے دیا
بھٹہ مالک کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لاسکی ہے جسکی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے.