پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں طویل عرصے تک متحدہ قومی موومنٹ نے حکمرانی کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کا بھی شہر کراچی میں بڑا ووٹ بینک ہے اور اب شہر میں ایک اور سیاسی تنظیم کی انٹری ہورہی ہے۔
شہرقائد کی مصروف ترین اور مرکزی شاہراہ فیصل پر جگہ جگہ مہنگائی اور بے روزگاری پر حکومت مخالف بینرز آویزاں ہیں۔ جس پر ایک ایسی جماعت کا نام درج ہے جس سے کراچی کے بیشتر شہر ناواقف ہیں۔

بینرز میں تنظیم کا نام پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی درج ہے۔ اور ان بینرز میں حکمرانوں کیخلاف نعرے درج کیے گئے ہیں۔ لیکن یہ جماعت کس کی ہے اور اسکا سربراہ کون ہے اس بارے میں کسی بھی علم نہیں ہے۔

شاہراہ فیصل پر لگائے گئے بینرز میں مہنگائی پر حکومت مخالف نعرے درج ہیں۔ ایک بینر پر لکھا گیا ہے کہ بھاشن نہیں روٹی دو۔ ایک بینر پر درج ہے کہ میرے حاکم میری کمائی لوٹ کر کھاگئی تیری مہنگائی۔

اسی طرح غریب نہیں غربت ختم کرو، حکمرانوں تقریر نہیں روٹی چاہئے، سمیت متعدد بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔

Shares: