"ای پے پنجاب” کے ذریعے 11 ماہ میں 5 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ٹیکسوں اور حکومتی ادائیگیوں کیلئے ای پے پنجاب ایپ کا استعمال بڑھ گیا”
"عوام بینکوں اور دفاتر میں جانے کی بجائے ای پے موبائل ایپ سے ادائیگی کو ترجیح دینے لگے” .”ای پے پنجاب” کے ذریعے 11 ماہ میں 5 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول ہوا .
ایپ سے آن لائن ٹرانزیکشنز کی تعداد بھی 10 لاکھ سے تجاوز کر گئیں.ٹوکن ٹیکس‘ پراپرٹی ٹیکس‘ ای ٹریفک چالان بھی ای پے میں شامل ہے. ای پے محکمہ خزانہ پنجاب، پی آئی ٹی بی، سٹیٹ بینک اور ون لنک کے اشتراک سے شروع کیا گیا.ای پے سے 6 محکموں کے 15 ٹیکسوں کی گھر بیٹھے ادائیگی ممکن ہوئی، چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور
چیئرمین پی آئی ٹی بی کے مطابق ای پے سے عوام کو ٹیکس کی ادائیگی آسان اور وقت کی بچت ہوئی، جلد مزید ٹیکسوں و ادائیگیوں کے طریقوں کو ای پے میں شامل کیا جائیگا‘








