ٹھٹھہ : گھوڑاباری کے گاؤں محمد حسین ہنگورو سے چار ماہ سے زیادہ عرصے سے برساتی پانی کی نکاسی نا ہونے سے وبائی بیماریاں پھوٹ پڑیں،

باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( نامہ نگار راجہ قریشی)ٹھٹھہ کی ساحلی تحصیل گھوڑاباری کے گاوں محمد حسین ہنگورو سے چار ماہ سے زیادہ عرصے سے برساتی پانی کی نکاسی نا ہونے سے وبائی بیماریاں پھوٹ پڑیں، ھلال احمر ترکی اور ٹھٹھہ کے اشتراک سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد، منتخب نمائیندے اور ضلع۔ انتظامیہ نے اج تک گاوں انے کی زحمت گوارہ نہیں کی گاوں کاسربراہ حسین ہنگورو
تفصیل کے مطابق برسات کو گزرے چار ماہ سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے مگر گھوڑاباری کے گاوں محمد حسین ہنگورو سے اج تک پانی نہیں نکل سکا ہے جس کی وجہ سے گاوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں گاوں والوں کے مطابق اج تک بار بار شکائت کے باوجود نا تو کوئی منتخب نمائندہ یہاں ایا یے نا ہی ضلع انتظامیہ نے انے کی زحمت کی ہے جس کی وجہ سے گاوں میں ڈینگی، ملیریا ، ہیپاٹائٹس ، اور ڈائیریا کی بیماریاں ہھیل گئی ہیں وبائی امراض پھلینے کی اطلاع پر معروف سماجی رہنما اور ھلال احمر ٹھٹھہ کے چئیرمین حاجی حنیف میمن نے گاوں میں ایک موبائیل میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریضوں کا معائینہ کیااور ادویات فری مہیا کیں ، اس موقع پر پڑوسی ملک ترکی کی ھلال احمر کی نمائیندہ محرمہ ماھین ، ھلال احمر اسلام آباد کے نمائیندے ڈاکٹر عتیق نے حاجی حنیف میمن جے ساتھ موبائیل میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا جس کے بعد محترمہ ماھین اور ڈاکٹر عتیق نے متاثرہ گاوں کادورہ کرکے متاثرین سے ان کے مسائیل پر بات جیت کی اور ان کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی میڈیکل کیمپ میں چار سوسے زیادہ مریضوں کا معائینہ کیا گیا

Leave a reply