"ارطغرل گجر” پنجابی ٹریلر میدان میں ، دیکھئے اور انجوائے کیجیے

0
83

مسلمانوں کی فتوحات پر مبنی ترکش سیریز ارطغرل غازی کا پنجابی ٹریلر بھی سامنے آ گیا –

باغی ٹی وی : گزشتہ سال دسمبر 2019 میں پی ٹی وی نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے بعد مسلمانوں کی فتوحات کی کہانی پر مبنی شہرہ آفاق ترکش ڈرامے دیریلیش ارطغرل کی اردو ڈبنگ کا آغاز کیا تھا۔ ویسے تو کئی تُرک ڈرامے پاکستانی چینلز پر نشر کئے گئے لیکن جو مقبولیت ارطغرل غازی کو ملی اس کی مثال نہیں ملتی-

دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن پریکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بتایا گیا تھا کہ پی ٹی وی نے معروف ڈرامے دیریلیش ارطغرل کے اردو ترجمے کے بعد ایک اعلی مہارتی ٹیم کے ساتھ اس کی ڈبنگ شروع کی اور اسے پی ٹی وی پر نشر کرنا شروع کر دیا جسکے نشر ہوتے ہی اس ترک ڈرامے نے کئی ریکارڈ بنا ڈالے-


پاکستان میں اردو ڈبنگ کے بعد اب ارطغرل گجر کے نام سے ارطغرل کی پنجابی میں بھی ٹریلر سامنے آگیا اس ارطغرل گجر کے اس ٹریلر سے شائقین لطف اندوز ہو رہے ہی‌ اور اسے بے حد پسند کیا جا رہا ہے

واضح رہے کہ دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

اداکار منیب بٹ نے ارطغرل غازی کو ایک زبردست تُرک سیریز قرار دیا

وزیر اعظم کے چہیتے افراد ارطغرل ڈرامے کے نام پر پی ٹی وی کولوٹ رہے ، یوٹیوب چینل کی کروڑوں کی آمدنی پرائیویٹ کمپنی کو جارہی ہے

ارطغرل غازی تُرکی کی طرف سے پاکستان کے لئے تحفہ ہے ڈاکٹر شہباز گل

Leave a reply