ارطغرل ہمارے لئے خطرہ نہیں بلکہ موقع ہے ، سینیٹر فیصل جاوید اینگن کی حمایت میں بول پڑے

0
63

شہرہ آفاق ترک سیریز دیریلیس ارطغرل کے مرکزی کردار ارطغرل غازی کی پاکستان آمد پر سوشل میڈیا پر ایک بحث جاری ہے جس میں حصہ لیتے ہوئے پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی تبصرہ کیا تھا-

باغی ٹی وی : نئی آنے والی پاکستانی فلم قائداعظم زندی باد کے مرکزی کردار فہد مصطفیٰ نے یوٹیوب پر ایک آن لائن انٹرویو کے دوران ترک اداکار اینگن التان کی پاکستان آمد پر کہا تھا ارطغرل آیا شیر کے ساتھ بیٹھا اور پیسے لے کر چلا گیا ان کے لیے آپ یہی تھے۔ لیکن پاکستانیوں کے لیے اصل فنکار ہمایوں سعید ہیں ، ہم ہیں۔

فہد مصطفیٰ کے اس تبصرے پر انہیں عوام کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا-


انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں فہد مصطفیٰ کے اس بیان پر کہا کہ اینگن التان ان بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہیں ہم نے ٹی وی پر دیکھا ہے۔ اور ڈراما سیریل ’دیریلش ارطغرل‘ نے انہیں دنیا بھر میں بہت زیادہ شہرت دلائی ہے۔

انہوں نے ڈرامے کی پروڈکشن ٹیم اور ہدایت کار کی محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا اتنی زبردست پروڈکشن اور ڈائریکٹر کے غیر معمولی کام کی تفصیل پر توجہ سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ارطغرل ہمارے لیے خطرہ نہیں، بلکہ موقع ہے۔

پاکستان سے ڈھیروں محبتیں سمیٹ کر انجین التان ترکی روانہ

خیال رہے کہ مصطفی نے انٹر ویو میں کہا تھا کہ تفریحی صنعت ایک بحران سے گذر رہی ہے ملک میں ہونے والے کام میں لوگوں کا خون اور پسینہ شامل ہےفنکاروں سے لے کر عملہ تک ہر ایک کی توجہ انڈسٹری کو آگے لے جانے پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وابستگی کی وجہ سے ، لوگوں کو صنعت کو بڑھنے دینا چاہئے کیونکہ پاکستان ترکی یا ہندوستان نہیں ہے ارطغرل آیا شیر کے ساتھ بیٹھا اور پیسے لے کر چلا گیا ان کے لیے آپ یہی تھے۔ لیکن پاکستانیوں کے لیے اصل فنکار ہمایوں سعید ہیں ، ہم ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ شہرہ آفاق ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار انگین آلتان لاہور کے مختصردورے پر آئے تھے جہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران انگین آلتان نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔ارطغرل کو چوہدری گروپ آف انڈسٹریز کے ایم ڈی چوہدری محمد اسماعیل اور میاں کاشف ضمیر نے پاکستان میں مدعو کیا تھا-

خیال رہے کہ ترکی کا مشہور ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو پاکستان ٹیلی وژن پر نشر کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان خود بھی اس ڈرامے کے بہت بڑے مداح ہیں، دراصل انہوں نے ہی حکام کو ہدایت کی تھی کہ اس ڈرامہ سیریل کو پی ٹی وی پر چلایا جائے تاکہ پاکستانی اپنے اسلامی اقدار اور اوصاف سے آشنا ہو سکیں۔ اس تاریخی ڈرامہ میں سلطنت عثمانیہ کے بانی ارطغرل غازی کی اسلام کیلئے کی گئی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔

بریکنگ: ترک اداکار انجین التان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ارطغرل غازی نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کے حوالے سے کیا بڑا اعلان

انجین التان کی میزبانی کرنے والا کاشف ضمیر 8 سنگین مقدمات کا ملزم نکلا

انگین التان کا پاکستانی میزبان کاشف ضمیر ساتھیوں سمیت گرفتار

ترک اداکار انگین التان نے دورہ لاہور میں کیا بڑا اعلان،پاکستان کیوں آئے ؟بتا دیا

Leave a reply