’ارطغرل ‘کے قریبی دوست ’بامسی بے‘ کی موت سے پاکستانی عوام غمزدہ

’ارطغرل ‘کے قریبی دوست ’بامسی بے‘ کی موت سے پاکستانی عوام غمزدہ

مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی تپتک سیریز ’ارطغرل غازی‘ اور ’کورلش عثمان‘ میں ارطغرل کے قریبی دوست ’بامسی بے‘ کا کرداربھی اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے-

باغی ٹی وی : 7 اکتوبر کو ترکی کے وقت کے مطابق رات 8 بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے سے کورلش عثمان کے سیزن 2 کا آغاز ہوا تھا ’ارطغرل غازی‘ کے کرداروں میں سے صرف بامسی بے اور عبدالرحمٰن بے کورلش عثمان کے سیزن 1 میں نظر آئے تھے جو بعد میں سیزن 2 کا بھی حصہ بنے۔

تاہم اب کورلش عثمان کے سیزن 2 کی گزشتہ رات نشر ہونے والی 60 ویں قسط میں ’بامسی بے‘ کا کردار اپنے اختتام کو پہنچ گیا ،مداح اب ’بامسی بے‘ کو آج کے بعد سیریز میں نہیں دیکھ سکیں گے ۔

ڈرامے میں ‘بامسی بے‘ کی موت نے دنیا بھر میں موجود مداحوں کو غمزدہ کر دیا ہے یہاں تک کہ پاکستان میں ’بامسی بے‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں ہے۔


https://twitter.com/im__SAdii/status/1397655115901849604?s=20


خیال رہے کہ کورلش عثمان کی شوٹنگ کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھی تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رہی اور محمد بوزداغ کا کہنا تھا کہ کورلش عثمان مزید 5 سے 6 سال تک جاری رہے گا اور یقیناً اپنے عہد کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک ہوگا۔

واضح رہے کہ دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے جس کو پاکستانی عوام کی جانب سے بے حس پسند کیا گیا نہ صرف ڈرامے بلکہ کرداروں نے بھی پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے-

ایک عہد تھا جو تمام ہوا ،ارطغرل غازی کی موت ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

ارطغرل غازی کی موت میری زندگی کا مشکل ترین سین تھا بامسی بے

Comments are closed.