’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’صلیبی سردار‘‘ اور ’’استاد اعظم ‘‘کا کردا ادا کرنے والے اداکار کون ہیں؟

0
67

پاکستان میں کئی سالوں سے مختلف ڈراموں کو اردو ڈبنگ کے ساتھ چینلز پر نشر کیا جارہا ہے مگر جو مقبولیت ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ جسے ترکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے ملی اس کی مثال نہیں ملتی۔

باغی ٹی وی : دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اس کا سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں۔

’’ارطغرل غازی‘‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

پہلے سیزن کی کہانی میں تیرھویں صدی کا زمانہ دکھایا گیا ہے اور قائی قبیلہ منگولوں کے حملوں سے بچنے کے لیے نئی منزل تلاش کرتا ہے جس کے لیے قبیلے کے سردار کا بیٹا ارطغرل آگے بڑھ کر کردار ادا کرتا ہے اس ڈرامے کا ہر کردار ہی اپنے آپ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے

’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’استاد اعظم‘‘ کا کردار ادا کرنے والے کون ہیں؟

’’ارطغرل غازی‘‘ میں یہ کردار لیونٹ اوکتم نے ادا کیا لیونٹ اوکتم 1955 میں ازمیر میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنی تعلیم انقرہ میں مکمل کی پھر 1979 میں استنبول اسٹیٹ تھیٹر سے کیرئیر کا آغاز کیا جبکہ استنبول یونیورسٹی میں لیکچرار کے طور پر بھی کام کیا۔ جیسے کہ 1980 اور 1981 میں استنبول یونیورسٹی اداکاری اور 1992-1994 میں بلسک تھیٹر میں تعلیم دی۔

2003 میں انہوں نے تھیٹر پیرا میں پڑھانا شروع کیا۔ 2006-2007 میں انہوں نے بیہات ایلری اور لاؤن سیلن کے ساتھ مل کر "بائی تھیٹر” قائم کیا۔ تھیٹر ڈراموں کے علاوہ ، اوکتم نے مختلف فلموں اور ٹی وی سیریز میں بھی کام کیا ہے۔ وہ بطور وائس اداکار بھی کام کرتت ہیں۔


اوکتم کو 2005 میں نویں افیف تھیٹر ایوارڈ میں سادری الوک تھیٹر ایوارڈ ، "سال کا بہترین معاون اداکار” ، اور 13 ویں افیف تھیٹر ایوارڈ 2009 میں "کامیاب ترین میوزیکل یا مزاحیہ اداکار” سمیت متعدد ایوارڈز مل چکے ہیں۔ اس وقت وہ استنبول میں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں

’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’صلیبی سردار تیتوش‘‘ کا کردار کس نے نبھایا؟

’’ارطغرل غازی‘‘ میں صلیبی جنگجوؤں کے سردار تیتوش کا کردار اس ڈرامے میں بہت اہمیت رکھتا ہے یہ کردار نبھانے کے لئے اداکار سردار دینز کی خدمات حاصل کی گئیں-

سردار دینز 18 اپریل 1969 کو انقرہ میں پیدا ہوئے تھے اور لنزبرگ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کیا، کئی زبانوں ترکی ، جرمن ، انگریزی اور فرانسیسی سے واقف ہونے کے ساتھ ساتھ تلوار بازی، تیراکی، اسکائنگ، اسنوبورڈنگ، کراٹے، تائیکوانڈو اور گھڑسواری کے بھی ماہر ہیں۔

2003 میں ، انہوں نے فاتح اکسوئی کی ہدایت کاری میں بننے والی سیریز "حورم سلطان” میں ابراہیم پاشا کا کردار بھی ادا کیا تھا 1991 سے وہ متعدد فلموں اور ڈراموں میں مختلف کردار ادا کررہے ہیں اور ارطغرل میں ان کے کردار کو بہت زیادہ پسند کیا گیا۔


واضح رہے کہ دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے۔

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

’ارطغرل‘ میں روشان کا کردار ادا کرنے والے اداکارکون ہیں؟

’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’سلیمان شاہ ‘‘ کا کردار نبھانے والے اداکار کون ہیں؟

ارطغرل میں ابن عربی کون ہیں؟

’’ارطغرل غازی‘‘ میں ارطغرل کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کون ہیں؟

’’ارطغرل غازی‘‘ میں ’’ارطغرل ‘‘ کی والدہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ کون ہیں؟

’’ارطغرل غازی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ’’ارطغرل‘‘ کون ہیں ؟

ارطغرل میں کلہاڑے والا ترگت الپ کون ہے ؟

ارطغرل میں بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکارکون ہیں؟

Leave a reply