کوئٹہ:کوئٹہ میں پی ایس ایل ٹیموں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹز کے درمیان نمائشی میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی، ٹکٹ کی خریداری کیلئے شائقین کی لائنیں لگ گئیں۔
پاکستان سپر لیگ کے 8ویں سیزن سے پہلے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں 5 فروری کو نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔کوئٹہ میں کھیلے جانیوالے میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی، کوئٹہ کے نواب اکبر بگٹی اسٹیڈیم اور نجی شاپنگ مالز پر ٹکٹ خریدنے والے شائقین کی لائنیں لگ گئیں۔
کوئٹہ میں پی ایس ایل ٹیموں کے درمیان میچ میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ پرجوش ہیں۔
ادھرکشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 میں شریک کھلاڑیوں کو تاحال ادائیگیاں نہ ہوسکیں، کے پی ایل مینجمنٹ کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 کے ٹائٹل اسپانسر کنگڈم ویلی نے کروڑوں روپے ادا کرنے ہیں۔
کے پی ایل مینجمنٹ کے مطابق کنگڈم ویلی نے KPL SEASON 2 کے ٹائٹل اسپانسر اور ٹیکسز کی مد میں 13 کروڑ 71 لاکھ 60 ہزار 820 روپے ادا کرنے ہیں، کنگڈم ویلی رقم ادا کرے گی تو کھلاڑیوں کو 9 کروڑ سے زائد رقم ادا کریں گے۔
کشمیر پریمیئر لیگ: مظفرآباد ٹائیگرز اور راولا کوٹ ہاکس فائنل میں مدمقابل
کے پی ایل مینجمنٹ نے سیزن 2 کے ٹائٹل اسپانسرشپ کی مد میں کروڑوں کی ادائیگی نہ کرنے پر کنگڈم ویلی کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔ کشمیر پرئیمیر لیگ نے کنگڈم ویلی کو دس روز کی مہلت دے دی، کے پی ایل مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ دس روز بعد کنگڈم ویلی کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔