اسرابلجیک نے پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تصدیق کردی؟

سلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ اسرا بلجیک نے پاکستان سُپر لیگ کے چھٹے سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے کی تصدیق کردی۔

باغی ٹی وی : اس حوالے سے اسرا بلجیک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں جاری کیے گئے پیغام میں لکھا ’نئی شروعات۔‘
https://twitter.com/esbilgic/status/1359574689643921409?s=20
اسرا بلجیک نے اپنے ٹوئٹ میں پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اور پشاور زلمی کے آفیشل اکاؤنٹ کو بھی ٹیگ کیا۔


دوسری جانب جاوید آفریدی نے بھی اسرا بلجیک کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ’نئی شروعات‘ لکھا۔

اسرا بلجیک اور جاوید آفریدی کے ٹوئٹس دیکھنے کے بعد اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ تُرک اداکارہ پی ایس ایل سیزن 6 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والی ہیں۔
https://twitter.com/divorched_/status/1359581266539143172?s=20
جبکہ ایک صارف نے جاوید آفریدی کی ٹوئٹ کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ کہیں نئی زندگی کی شروعات تو نہیں؟

واضح رہے کہ گزشتہ سال پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اسرا بلجیک کو فرنچائز کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کے حوالے سے صارفین سے مشورہ مانگا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے جاوید آفریدی کے اس فیصلے پر بےحد خوشی کا اظہار کیا تھا۔

Comments are closed.