چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار)ملک پاکستان غریب عوام کیلئے شہر خموشاں کا منظر پیش کر رہا ہے اور اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی اشرافیہ جماعتیں ملک کے ٹھیکیدار بن چکے عوام کے حقوق کی کسی کو پرواہ نہیں۔ بابر سلہری،میاں عدیل اشرف
تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ ا سمبلی فار ہیومن رائٹس پاکستان کے مرکزی صدر بابر سلہری اور انفارمیشن سیکرٹری ضلع قصور میاں عدیل اشرف نے ملک میں معاشی بحران اور ملکی تاریخ کی بلند ترین مہنگائی کی وجہ سے خودکش اموات کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈیا نمائندوں کی موجودگی میں مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک پاکستان غریب عوام کا قبرستان بن چکا ہے ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اور اسٹیبلشمنٹ ملک کے ٹھیکیدار بن چکے ہیں عوام کے حقوق کی کسی کو پرواہ نہیں۔ یہ وہ ٹھیکیدار ہیں جو صرف سیاست اور کر پشن کے معاملات حل کرنے کے لیے اپنی اپنی پسند اور ناپسند کو مخلوظ خاطر رکھتے ہیں ۔ کرسی کی لڑائی میں حکمران ملک کو بھول چکے ہیں۔ عدلیہ صرف سیاسی معاملات حل کرتی ہیں،جو اب صرف حکومت بنانے اور گرانے کا کاموں تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ اب الیکشن کو تبدیل کرنےکا کام کرتےہیں۔ مگر کوئی ایسا مقام نہیں ہے جو عام آدمی کے حقوق کا خیال کرے۔آج اس ملک میں غریب عوام آٹے، بجلی اور مہنگائی کی وجہ سے اپنے بچوں سمیت خودکشیاں کر نے پر مجبور ہیں۔پنجاب،سندھ،بلوچستان،خیبرپختونخواہ کے پسماندہ علاقوں سمیت ملک کے دیگر حصوں میں ہونے والی خودکش اموات ملک معاشی بحران اور حکمرانوں پر سوالیہ نشان؟ ہے۔خدارا عوامی حقوق کی پامالیوں کو بند کیا جائے۔
چونیاں : اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی اشرافیہ ملک کے ٹھیکیدار بن چکے ، عوام کی کسی کو پرواہ نہیں -بابر سلہری
