لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کو لائیو اسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کا ہب بنانا چاہتے ہیں۔

پنجاب بھر میں ایک ہزار ویٹرنری گریجویٹس اور پیرا ویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کر دیا گیا اور پنجاب ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام کے لیے 60 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہےوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ویٹرنری گریجویٹس کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا، اور ویٹرنری گریجویٹس اور پیرا ویٹس گھر بیٹھے اپلائی کرسکتے ہیں پنجاب میں ویٹرنری اسسٹنٹ، اے آئی ٹیکنیشن اور لیب اسسٹنٹ کا کوٹہ مقرر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پنجاب میں لائیواسٹاک کا فروغ ہے اور ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام سے نوجوانوں کو عملی تجربہ حاصل ہو گا۔ پنجاب میں لائیو اسٹاک کے پوٹینشل سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھنے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا، جبکہ پنجاب کو لائیو اسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کا ہب بنانا چاہتے ہیں ہمیشہ سے لائیو اسٹاک فارمرز کے ساتھ ہیں-

بلوچستان بھر میں دفعہ 144 میں 15 روز کی توسیع

ائیرکینیڈا کے تمام ملازمین کی ہڑتال، فضائی آپریشنز معطل

احتجاج و نعرے بازی: پی ٹی آئی کے 40 کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

Shares: