پریذائڈنگ افسر پر اپوزیشن کے اعتراض کے بعد سینیٹ اجلاس ملتوی

0
114
senate

سینیٹ اجلاس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت مقررہ وقت سے پندرہ منٹ تاخیر کے ساتھ شروع ہوا

سینیٹ اجلاس میں پینل آف چیئرمین کا اعلان کیا گیا،جاری اجلاس کیلئے چیئرمین کی طرف سے پینل آف چیئرمین کی اعلان کر دیا گیا ،سینیٹر محمد اسحاق ڈار، پلوشہ خان اور منظور احمد بطور پریذائیڈنگ آفیسر زمہ داریاں نبھائیں گے

نادرہ ریکارڈ میں سابق شوہر کا نام شناختی کارڈ سے ہٹایا جانا چاہیئے.سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا اور کہا کہ نادرہ ریکارڈ میں سابق شوہر کا نام شناختی کارڈ سے ہٹایا جانا چاہیئے،ہمارے معاشرے میں طلاق کے اکثر واقعات ناخوشگوار حالات میں ہوتے ہیں،بچوں کے شناختی کارڈ پر ولدیت اور ایف آر سی میں ریکارڈ موجود ہوتا ہے ،ایسے میں سابق شوہر کا نام کسی خاتون کے شناختی کارڈ پر رہنے دینے کا جواز نہیں،ڈی جی نادرہ کو اس بات کا خیال کرنا چاہیئے ،سنگا پور کے پاسپورٹ میں والد ، شوہر یا سابق شوہر کو کہیں نام نہیں ہوتا .ہم اپنے سسٹم کو کب درست کریں گے .ہم خواتین کو معاشرہ میں جینے کا حق کیوں نہیں دیتے

وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیر زادہ نے کہا کہ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی طرف سے جس معاملے پر توجہ دلائی گئی ہے اس پر ہائی کورٹ کا آرڈر بھی موجود ہے .ہائی کورٹ نے تین ماہ میں رولز میں تبدیلی کے بعد ریکارڈ کی درستگی کا کہا ہے .ڈی جی پاسپورٹ آفس اس پر کام کر رہا ہے .اب یہ معاملہ میرے خیال میں حل ہو گیا ہے

اگر ہم ہر چیز کورٹ پر چھوڑ دیں تو پھر ہمارا کیا کردار ہے یہاں .شبلی فراز
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے اہم نکات اٹھائے .ہمیں اس بل اور فیملی لاز کو ری وزٹ کرنا چاہیے .اگر ہم اپ ڈیٹ کریں تو یہ بہت اہم چیز ہے .اگر ہم ہر چیز کورٹ پر چھوڑ دیں تو پھر ہمارا کیا کردار ہے یہاں .میری تجویز ہے کہ فیملی لاز میں کچھ تبدیلی کی ضرورت ہے .ہمارے مولوی بھی بیٹھے ہیں ہم اپنے مذہب سے باہر نہیں نکلیں گے.اس پر غور کرنا چاہیے .سینیٹر عطاء الرحمن نے کہا کہ اسکو کمیٹی میں بھیجا جائے .اسلامی نظریاتی کونسل سے بھی تجاویز لینی چاہیے.شبلی فراز نے کہا کہ گھریلو خواتین جس کرب سے گزرتی ہیں اس کی نشان دہی آج یہاں کی گئی ہے .اس معاملے کو داخلہ کمیٹی میں بھیجا جانا چاہیئے .یہ ایک اہم بل ہے اس پر ضرور بحث کرنی چاہیئے . چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وفاقی وزیر کی وضاحت کے بعد شاید یہ معاملہ حل ہو چکا ہے .جب یہ معاملہ دوبارہ سامنے آیا یا بل آیا تو ضرور کمیٹی کو بھیجیں گے.مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ اس معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل سے سفارشات کے لینی چاہیئے .اراکین سینیٹ کی طرف سے مولانا عطاء الرحمان کے مطالبہ پر شور شرابہ کیا گیا،چیئرمین سینیٹ نے معاملہ نمٹا دیا

بانی پی ٹی آئی نےسکھر حیدرآباد موٹروےمنصوبے کی فرضی نقاب کشائی کی .سینیٹر جان سیف اللہ خان
سینیٹر جان سیف اللہ خان نے توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا کہ کراچی سے سے حیدر آباد اور پھر سکھر ہیوی ٹریفک ہوتی ہے .موٹروے جیسی سہولتیں سارے ملک میں ہونی چاہیئے .ایم سکس ، سکھر سے حیدر آباد پر گزشتہ آٹھ ماہ سے بہت سست رفتار سے کام ہو رہا ہے .گزشتہ حکومت نے اس پر چائینہ کی ایک بڑی کمپنی کا ٹھیکہ دیا . 2017 میں جب اس ٹھیکہ کی دوبارہ بڈنگ ہوئی چائینہ کنسٹرکشن کمپنی نے دوبارہ ٹھیکہ حاصل ہوا.تحریک انصاف کی حکومت نے اس کمپنی پر بغیر جواز کے الزامات لگائے گئے .انہیں اتنا تنگ کیا گیا کہ وہ کمپنی واپس چلی گئی .بانی پی ٹی آئی نے اس منصوبے کی فرضی نقاب کشائی بھی کی .کراچی سے حیدر آباد تک بھی صرف نام کی موٹر وے ہے .حیدر آباد اور سکھر کا موٹروے ملتان سکھر طرز پر بننا چاہیئے .اب بتایا جا رہا اب یہ منصوبہ 307 بلین میں دیا گیا ہے .یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنانا مزاق ہے.اس منصوبے کو شروع کرنے والی کمپنی کو واپس بلانا چاہیئے .جنہوں نے اس منصوبے کی رکاوٹیں ڈالیں اس کی نشان دہی کی جائے .میرا مطالبہ ہے یہ معاملہ کمیٹی کا بھیجا جائے.

سینیٹر ضمیر حسین گھمرو نے کہا کہ حیدر آباد سکھر موٹروے میں تاخیری حربے ناقابل برداشت ہیں .اس منصوبے کو جتنا جلدی ہو سکے مکمل کیا جائے .اس معاملے پر سینیٹر جان سیف اللہ کے مطالبے کی تائید کرتا ہوں .سینیٹر محمد اسلم ابٹرو نے کہا کہ حیدر آباد سکھر راستے کے حالات بہت خراب ہیں .کئی کئی گھنٹے کراچی پہنچنے کیلئے لگ جاتے ہیں .ہمارے سندھ میں اچھے روڈ کیوں نہیں بن رہے .کے پی ، پنجاب میں اچھے روڈ ہیں ہمیں خوشی ہے لیکن ہمیں احساس کمتری کا شکار کیوں کیا جا رہا ہے .سینیٹر پونجو بیل نے کہا کہ 2017 سے شروع ہونے والے اس منصوبے پر ابھی تک کام مکمل نہ ہونا زیادتی ہے .اسے جلد مکمل کرنے کے اقدامات اٹھائے جائیں.

ملتان سکھر روڈ میاں نواز شریف کا ایک شاہکار منصوبہ،چھ ماہ میں پیشرفت ہو گی.وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ ن
وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ حیدر آباد تا سکھر التواء کا شکار موٹروے منصوبہ مسنگ لنک ہے .کرونا کے بعد قیمتوں میں فرق آنے سے اس منصوبے کا ٹھیکیدار بھاگ گیا تھا .اب چائینہ ، ابو ظہبی کو اس منصوبے میں دلچسپی لینے کا کہا جا رہا ہے .ابھی وزیر اعظم چائینہ گئے ہوئے ہیں تو اچھی امید کی جانی چاہیئے .ملتان سکھر روڈ میاں نواز شریف کا ایک شاہکار منصوبہ ہے .اس معاملہ کو اسٹینڈنگ کمیٹی کو بے شک بھیج دیا جائے .حکومت کی کوشش جاری ہے انشاء اللہ اس معاملہ پر چھ ماہ میں پیش رفت ہو گی .چیئر مین نے معاملہ اسٹینڈنگ کمیٹی کو بھیج دیا.

تحریک انصاف نے ڈپٹی چئیرمین کی موجودگی میں چئیر آف پینل کی صدارت کرنے پر اعتراض کر دیا ،فوزیہ ارشد نے کہا کہ ڈپٹی چئیرمین کی موجودگی میں کس رول کے تحت پینل آف چئیر صدارت کر سکتی ہیں۔اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے بھی اعتراض کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے ہی اپنے ڈپٹی چئیرمین کو باہر بھیج دیا۔پی ٹی آئی ارکان نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا.پلوشہ خان نے کہا کہ یہ ایوان غنڈا گردی دھونس پر نہیں چلے گا۔شبلی فراز نے کہا کہ آپ کس رول کے تحت یہاں بیٹھی ہیں۔ پلوشہ خان نے کہا کہ جس رول کے تحت آپ اس ملک میں بیٹھے تھے۔چئیرمین کا اختیار ہے۔ آپ اعتراض نہیں کر سکتے۔ہم ٹیکس پئیر کے پیسے پر بیٹھے ہیں وقت پورا کریں گے۔ مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ ڈپٹی چئیرمین کی موجودگی میں پینل آف چئیر کا کوئی بندہ نہیں بیٹھ سکتا۔آپ ڈپٹی چئیرمین کو صدارت دے دیں ورنہ ہم واک آوٹ کریں گے۔ آپ ڈپٹی چئیرمین سینٹ کو بلا کر صدارت دیں۔

سینیٹر بلال احمد خان نے اپوزیشن کے رویہ پر تنقید کی اور کہا کہ اپوزیشن بتائے کہ وہ کس رول کی بنیاد پر اعتراض کررہے ہیں ۔پی ٹی آئی ارکان نے چور چور کے نعرے لگائے.سینیٹر طلال چودھری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کا مشکور ہوں کہ انہیں مسلم لیگ ن کے ڈپٹی چیئرمین سے محبت ہے .

پریذائڈنگ افسر پر اعتراض کے بعد بلوشہ خان نے اجلاس پیر کو شام5بجے تک ملتوی کردیا

چاہت فتح علی خان سے بڑے بڑے سپر اسٹارز خوفزدہ کیوں ؟

مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان

مبشر لقمان: ہزاروں چہروں والا اینکر ، دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت سے چلنے والے نیوز اوتار پر ایک نظر

لندن پلان بارے مبشر لقمان کا انکشاف،نواز شریف نے تصدیق کر دی

لندن پلان: عمران خان، طاہرالقادری اور چوہدری برادران کو اکٹھا جہانگیر خان ترین نے کیا تھا، مبشر لقمان

Leave a reply